وزارت دفاع

چیف آف آرمی اسٹاف بھوٹان کے دورے پر روانہ

Posted On: 29 JUL 2022 2:06PM by PIB Delhi

جنرل منوج پانڈے، چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس ) 29 جولائی سے بھوٹان کے مملکت  کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ یہ دورہ انوکھے اور وقت پر کھرے اترنے والے  دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دے گا، جس کی خصوصیت انتہائی اعتماد، خیر سگالی اور باہمی افہام و تفہیم پر مشتمل ہے۔

آرمی چیف اپنے دورے کا آغاز تھمپو میں قومی یادگار چورٹن پر خراج عقیدت پیش کر کے کریں گے، جو بھوٹان کے تیسرے بادشاہ ہز میجسٹی جگمے دورجی وانگچک کی یاد میں تعمیر کیا گیا ہے۔ سی او اے ایس    کا ہز میجسٹی دی کنگ اور ہز میجسٹی دی فورتھ کنگ کی معیت میں  سامعین کے ساتھ ایک پروگرام  ہونا طے ہے۔ آرمی چیف رائل بھوٹان آرمی میں اپنے ہم منصب کے ساتھ بھی تفصیلی بات چیت کریں گے تاکہ دونوں افواج کے درمیان مضبوط ثقافتی اور پیشہ ورانہ تعلقات کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

آرمی چیف اپنے دورے کا اختتام ڈوچولا میں ڈروک وانگیال کھانگ ژانگ چورٹینز پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کریں گے جو کہ رائل بھوٹان آرمی کے شہید ہونے والے ہیروز کے اعزاز میں قائم کیا گیا تھا جنہوں نے باغیوں کے خلاف کارروائیوں میں  اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا۔

************

 

U.No: 8364

ش ح۔اک ۔س ا



(Release ID: 1846156) Visitor Counter : 105


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil