وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

جناب امت شاہ قومی تعلیمی پالیسی 2020کے دو سال مکمل ہونے پر تعلیم کے شعبے سے متعلق نئی پہل کا آغاز کریں گے

Posted On: 28 JUL 2022 5:16PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 28 جولائی 2022:

قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے آغاز کے دو سال مکمل ہونے کے موقع پر مرکزی وزیر داخلہ و تعاون جناب امت شاہ 29 جولائی 2022 کو مرکزی تعلیم و ہنر مندی کی ترقی اور کاروباری صلاحیت کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان کی موجودگی میں تعلیم اور ہنر مندی کی ترقی سے متعلق متعدد نئے اقدامات کا آغاز کریں گے۔ اس موقع پر تعلیم کے وزیر مملکت جناب سبھاش سرکار، محترمہ انپورنا دیوی، جناب راج کمار رنجن سنگھ اور ہنر مندی کی ترقی کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر بھی موجود رہیں گے۔ یہ پروگرام نئی دہلی کے ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر میں منعقد کیا جائے گا اور اسے یوٹیوب اور وزارت تعلیم کے دیگر سوشل میڈیا ہینڈلز پر بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

2022-07-28 17:01:39.450000

شروع کی پہل میں ڈیجیٹل تعلیم، اختراع، تعلیم اور ہنر مندی کی ترقی، اساتذہ کی تربیت اور تشخیص جیسے شعبوں سمیت تعلیم اور ہنر مندی کی ترقی کے شعبوں کا احاطہ کیا جائے گا۔ لانچ کے علاوہ اس پروگرام میں طلبہ کے ثقافتی پروگرام اور معززین کی جانب سے تقریب سے خطاب بھی کیا جائے گا۔ گفتگو کا محور قومی تعلیمی پالیسی 2020 کا نفاذ ہوگا۔

***

(ش ح - ع ا - ع ر)

U. No. 8318


(Release ID: 1845951) Visitor Counter : 179


This link will take you to a webpage outside this websiteinteractive page. Click OK to continue.Click Cancel to stop :   https://www.youtube.com/watch?v=RgSLjCB4O2k