ایٹمی توانائی کا محکمہ
حکومت کا کہنا ہے کہ تمل ناڈو کے کدن کولم بجلی پلانٹ میں کوئی نقل مکانی شامل نہیں تھی
موجودہ رہنما خطوط کے مطابق کے کے این پی پی میں پروجیکٹ سے متاثرہ 72 افراد کو گروپ‘سی’ عہدوں پر بھرتی کیا گیا ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
28 JUL 2022 12:49PM by PIB Delhi
حکومت کا کہنا ہے کہ تمل ناڈو کے کدن کولم بجلی پلانٹ میں کوئی نقل مکانی شامل نہیں تھی۔راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں، مرکزی سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ؛ ارضیاتی سائنس کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ، وزیراعظم کے دفتر میں عملے، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیرمملکت، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ریاستی حکومت کی طرف سے طے شدہ زمین اور زمینی اثاثوں کا معاوضہ زمین مالکان کو ادا کر دیا گیا ہے۔
بھرتی کے اس عمل کے ذریعے اب تک پروجیکٹ سے متاثرہ 72افراد کو بھرتی کیا جا چکا ہے۔ ٹھیکیداروں کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں مقامی لوگ بھی ملازم ہیں۔ اس کے علاوہ، مقامی لوگوں کے لیے اشیاء اور خدمات کی فراہمی میں کاروباری مواقع بھی پیدا ہوئے ہیں۔
پروجیکٹ کے قیام سے مقامی لوگوں کو این پی سی آئی ایل میں روزگار کے مواقع میسرہوئے ہے۔ موجودہ رہنما خطوط کے مطابق کے کے این پی پی میں گروپ‘ سی’ کی آسامیوں کی بھرتی میں پروجیکٹ سے متاثرہ افراد(پی اے پیز) کو ضروری کوالی فکیشن میں عمر اور نمبروں کے فیصد میں نرمی فراہم کی جا رہی ہے۔
*************
ش ح ش ر۔ رض
U. No.8299
(ریلیز آئی ڈی: 1845782)
وزیٹر کاؤنٹر : 150