عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

اتر پردیش کی گورنر محترمہ آنندی بین پٹیل نے آج لکھنؤ میں سنٹرل ایڈمنسٹریٹو ٹریبونل کے لکھنؤ بنچ کی کورٹ-کم-آفس عمارت کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا

Posted On: 27 JUL 2022 7:19PM by PIB Delhi

اتر پردیش کی گورنر محترمہ آنندی بین پٹیل نے آج لکھنؤ میں سنٹرل ایڈمنسٹریٹو ٹریبونل کے لکھنؤ بنچ کے کورٹ-کم-آفس عمارت کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا۔

اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ جناب برجیش پاٹھک، سنٹرل ایڈمنسٹریٹو ٹربیونل کی چیئرمین محترمہ منجولا داس، سنٹرل ایڈمنسٹریٹو ٹریبونل کے سابق قائم مقام چیئرمین جسٹس دنیش گپتا اور مرکزی ایڈمنسٹریٹو ٹریبونل کے لکھنؤ بنچ کے رکن (انتظامیہ)/ محکمہ کے سربراہ (ایچ او ڈی)جناب دیویندر چودھری  اس موقع پر موجود تھے۔اس تقریب میں حکومت ہند کے علاوہ حکومت اتر پردیش کے سینئر افسران، قانونی ماہرین اور متعدد معززین نے بھی شرکت کی۔

سنٹرل ایڈمنسٹریٹو ٹریبونل کے لکھنؤ بنچ کے ممبر (ایڈمنسٹریشن)/ ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ (ایچ او ڈی) جناب دیویندر چودھری نے اپنے استقبالیہ خطاب میں اسٹیج پر موجود تمام معززین کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سنٹرل ایڈمنسٹریٹو ٹریبونل کے کام کاج پر بھی روشنی ڈالی۔

اتر پردیش کی گورنر محترمہ آنندی بین پٹیل نے اپنے کلیدی خطاب میں عدالتی شعبے میں ٹیکنالوجی کے استعمال پر روشنی ڈالی۔ محترمہ پٹیل نے کہا کہ ٹکنالوجی کا استعمال تمام حصص داروں کے لیے عمل کو آسان بناتا ہے جس سے مقدمات کو تیزی سے نمٹانے میں آسانی ہوتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ٹریبونل میں دائر مقدمات کی نوعیت کو پیش نظر رکھا جانا چاہیے اور ٹریبونل کی سطح پر ملازمین کی شکایات کے تصفیے  کی بجائے کوشش اس بات کی ہونی چاہیے کہ انہیں محکمہ جاتی سطح پر ہی حل کرلیا جائے۔

نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ سنٹرل ایڈمنسٹریٹو ٹریبونل کی نئی عمارت کی تعمیر سے تمام حصص داروں  کے لیے عدالتی نظم و نسق آسان ہو جائے گا۔ جناب پاٹھک نے کہا کہ نئی عمارت کے ساتھ ہائی کورٹ کمپلیکس کی قربت وکلاء کے لیے بہت مددگار ثابت ہوگی۔

سنٹرل ایڈمنسٹریٹو ٹریبونل کی چیئرمین محترمہ منجولا داس نے اپنے خطاب میں سنٹرل ایڈمنسٹریٹو ٹریبونل کے عمومی کام کاج  اور خاص طور پر ٹریبونل کے لکھنؤ بنچ کے کام کاج کے پس منظر کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ محترمہ منجولا داس کے یکم اگست 2021 کو سینٹرل ایڈمنسٹریٹو ٹریبونل کی چیئرمین کا چارج سنبھالنے کے بعد، وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی قیادت اور تعاون سے ٹریبونل کے انفراسٹرکچر کی ترقی کے کا م میں تیزی آئی۔ انہوں نے کہا کہ 23 نومبر 2021 کو سنٹرل ایڈمنسٹریٹو ٹریبونل کے سری نگر بنچ کے افتتاح کے بعد مرکزی حکومت کی فوری بجٹ امداد کی وجہ سےسینٹرل ایڈمنسٹریٹو ٹریبونل کے گوہاٹی بنچ کے ساتھ ساتھ لکھنؤ بنچ کا تعمیراتی کام تقریباً ایک ہی وقت میں شروع ہوا ۔

عمارت کی تعمیر کے منصوبے کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے سنٹرل پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ-سی پی ڈبلیو ڈی کے چیف انجینئر نے کہا کہ مجوزہ عمارت چار منزلہ ہے۔ انہوں نے مزید یقین دلایا کہ عمارت کی تعمیر مارچ 2023 تک مکمل کر لی جائے گی۔

آخر میں ایڈوکیٹ جناب  پروین کمار نے اپنے اختتامی کلمات میں تقریب میں شرکت کے لیے اس موقع پر موجود تمام معززین کا شکریہ ادا کیا اور بار ایسوسی ایشن کےدیگر اراکین کے تعاون پر روشنی ڈالی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ م م۔ ع ن۔

U-8290



(Release ID: 1845739) Visitor Counter : 107


Read this release in: English , Hindi , Punjabi