بجلی کی وزارت

بجلی  کی وزارت نے آزادی کا امرت مہوتسو پروگرام کے ایک حصے کے طور پر ’’اجوول بھارت ، اجوول بھوشیہ – پاور  @ 2047 ‘‘ کا جشن منایا


اس تقریب کے دوران توانائی اور قابل تجدید توانائی کے شعبے میں سال 2047 ء کے لئے بھارت کی کامیابیوں اور ویژن کی نمائش کی جائے گی

Posted On: 27 JUL 2022 3:01PM by PIB Delhi

حکومت ہند  کی بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت نے تمام مرکزی پبلک سیکٹر انرجی انڈرٹیکنگس اور ریاستی ڈسکام کے ساتھ مل کر 25 سے 30 جولائی ، 2022 ء تک ملک بھر میں ’’آزادی کا امرت مہوتسو ‘‘ ( اے کے اے ایم ) کے تحت  ’’ اجوول بھارت ، اجوول بھوشیہ – پاور @ 2047 ‘‘ کا جشن منا رہی ہے ۔

اس تقریب میں بجلی اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں حاصل کردہ کامیابیوں کو قومی اور ریاستی سطح کے دونوں نقطہ نظر سے عام لوگوں کے سامنے پیش کیا جائے گا اور سال 2047 ء کے لئے ان شعبوں میں بھارت کے وسیع تر ویژن کی بھی عکاسی کی جائے گی ۔ یہ اس لئے بھی اہم ہوگا کہ اس وقت ہندوستان اپنی آزادی کے 100 سال مکمل کرے گا۔ یہ پروگرام ضلع انتظامیہ کے ذریعہ جنوبی دلّی  ضلع میں 28 اور 29 جولائی ، 2022 ء کو منعقد کیا جا رہا ہے۔ پاور سسٹم آپریشن کارپوریشن ( پی او ایس او سی او ) لمیٹیڈ ایک کوآرڈینیٹنگ سی پی ایس ای کے طور پر جنوبی دلّی میں  تعاون کر رہی ہے ۔

ممبر پارلیمنٹ جناب رمیش بدھوری 28 جولائی کو نئی دلّی کے سروودیا کو-ایڈ سینئر سیکنڈری اسکول، مہرولی میں منعقد ہونے والے پروگرام میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ 29 جولائی کو یہ تقریب گورنمنٹ گرلز سینئر سیکنڈری اسکول، پشپ وہار، نئی دلّی میں منعقد ہوگی  ، جہاں جنوبی دلّی کی ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر مونیکا پریہ درشنی مہمان خصوصی ہوں گی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا   ) 

U. No. 8237



(Release ID: 1845691) Visitor Counter : 123