امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں لیے گئے کابینہ کے اہم فیصلوں کی ستائش کی


سب کے لئے کنکٹی وٹی مودی سرکار کی اولیت ہے، آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں کابینہ نے دور دراز اوردشوار گزار علاقوں کے 24680اچھوتے گاؤں میں 26316کروڑ روپے کی مجموعی لاگت سے 4جی موبائل خدمات مہیا کرنے کے ایک پروجیکٹ کو منظوری دی

ایک دیگر اہم فیصلے میں مرکزی کابینہ نے 1.64لاکھ کروڑ روپے کے بی ایس این ایل کے احیا پیکیج کو منظوری دی، اس سے بی ایس این ایل کو اپنی موجودہ خدمات کے معیار میں بہتری لانے ، 4جی خدمات شروع کرنے اور مالی طورپر مضبوط بننے میں مدد ملے گی

اکتوبر 2022ء میں ہندوستان پہلی بار فیفا  -یو-17 خواتین عالمی کپ کی میزبان کرے گا، آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے فیفا عالمی کپ کی میزبانی کے لئے گارنٹی پر دستخط کو منظوری دے دی

یہ یقینی طور سے اور زیادہ لڑکیوں کو فٹ بال کھیلنے اور انہیں کھیل قیادت میں اپنی نمائندگی بڑھانے کے لئے متحرک کرے گا

Posted On: 27 JUL 2022 8:19PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں  کابینہ کے ذریعے لیے گئے اہم فیصلوں کی ستائش کی۔اپنے ٹوئٹس میں جناب امت شاہ نے کہا کہ سب کے لئے کنکٹی وٹی مودی سرکار کی اولیت ہے۔آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں کابینہ نے دور دراز اوردشوار گزار علاقوں کے 24680اچھوتے گاؤں میں 26316کروڑ روپے کی مجموعی لاگت سے 4جی موبائل خدمات مہیا کرنے کے ایک پروجیکٹ کو منظوری دی ہے۔

مرکزی وزیرداخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے کہا کہ ایک دیگر اہم فیصلے میں مرکزی کابینہ نے 1.64لاکھ کروڑ روپے کے بی ایس این ایل کے احیا پیکیج کو منظوری دی،اس سے بی ایس این ایل کو اپنی موجودہ خدمات کے معیار میں بہتری لانے، 4جی خدمات شروع کرنے اور مالی طورپر مضبوط بننے میں مدد ملے گی۔

اکتوبر 2022ء میں ہندوستان پہلی بار فیفا -یو-17 خواتین عالمی کپ کی میزبان کرے گا،آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے فیفا عالمی کپ کی میزبانی کے لئے گارنٹی پر دستخط کو منظوری دے دی۔ یہ یقینی طور سے اور زیادہ لڑکیوں کو فٹ بال کھیلنے اور انہیں کھیل قیادت میں اپنی نمائندگی بڑھانے کے لئے متحرک کرے گا۔

 

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 8272)



(Release ID: 1845680) Visitor Counter : 144