دیہی ترقیات کی وزارت

دیہی سڑکوں کی تعمیر و ترقی

Posted On: 27 JUL 2022 4:09PM by PIB Delhi

دیہی ترقی کی مرکزی وزیر مملکت، سادھوی نرنجن جیوتی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں درج ذیل معلومات فراہم کیں۔

پردھان منتری گرام سڑک یوجنا (پی ایم جی ایس وائی-I) کو سال 2000 میں شروع کیا گیا تھا، جس کا مقصد مردم شماری 2001 کے مطابق متعینہ آبادی والے  جن علاقوں میں سڑکیں نہیں ہیں، وہاں پر  ہر موسم میں کام کرنے والی ایک سڑک کی تعمیر کے ذریعے دیہی کنیکٹویٹی فراہم کرنا ہے۔

سال 2013 میں، متعدد ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 50000 کلومیٹر  کو اپ گریڈ کرنے کے ہدف کے ساتھ منتخب سیدھے راستے اور بڑے دیہی رابطوں (ایم آر ایل) کی تجدید کاری کے لیے پی ایم جی ایس وائی- II لانچ کیا گیا تھا۔

اس کے بعد، سال 2016 میں، بائیں بازو کی انتہا پسندی سے متاثرہ علاقوں کے لیے روڈ کنیکٹویٹی پروجیکٹ (آر سی پی ایل ڈبلیو ای اے) شروع کیا گیا تھا تاکہ  پی ایم جی ایس وائی کے تحت اسٹریٹجک نقطہ نظر سے اہمیت کی حامل سڑکوں کی تعمیر/تجدید کاری کی جا سکے اور  9 ریاستوں میں ایل ڈبلیو ای سے بری طرح متاثر 44 ضلعوں اور  اس کے آس پاس کے ضلعوں میں سڑک کے رابطے کو بہتر کیا جا سکے۔

سال 2019 میں، حکومت نے لوگوں کی آبادی سے منسلک 125000 کلومیٹر سیدھی سڑک اور بڑے دیہی رابطوں کو گرامین زرعی بازاروں (جی آر اے ایم)، ہائر سیکنڈری اسکولوں اور اسپتالوں کو جوڑنے کے لیے پی ایم جی ایس وائی- III لانچ کیا تھا۔

21.07.2022 سے شروعات کرتے ہوئے،   متعدد مداخلتوں/پی ایم جی ایس وائی کے تحت 793568 کلومیٹر لمبی کل 184056 سڑکوں اور 10082 پلوں کو منظوری دی گئی ہے، جن میں سے  712638 کلومیٹر کی 170857 سڑکیں اور 7264 پل بن کر تیار ہو چکے ہیں۔

فی الحال،  شمال مشرق کی 8 ریاستوں اور 2 ہمالیائی ریاستوں (ہماچل پردیش، اتراکھنڈ) کو چھوڑ کر تمام ریاستوں کے لیے مرکز اور ریاستوں کے درمیان پی ایم جی ایس وائی کے فنڈ کی شیئرنگ کا پیٹرن 60:40 ہے۔ ان ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے لیے، فنڈ شیئرنگ کا پیٹرن 90:10 ہے۔ مرکز کے زیر انتظام دیگر علاقوں کے لیے فنڈز، پی ایم جی ایس وائی کا نفاذ، پوری طرح سے مرکزی حکومت کے ذریعے فراہم کیا جا رہا ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 8253



(Release ID: 1845640) Visitor Counter : 130


Read this release in: English , Marathi , Telugu