آئی ایف ایس سی اتھارٹی
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے 29جولائی 2022ء کے گجرات دورے کے دوران اعلان کئے جانے والے اہم میل کے پتھر
وزیر اعظم گاندھی نگر میں جی آئی ایف ٹی سٹی میں آئی ایف ایس سی اے ہیڈکوارٹر کا سنگ بنیاد رکھیں گے
وزیر اعظم جی آئی ایف ٹی سٹی میں ہندوستان کا پہلا انٹر نیشنل بلین ایکسچینج –آئی آئی بی ایکس بھی لانچ کریں گے
Posted On:
27 JUL 2022 6:28PM by PIB Delhi
نئی دہلی:27؍جولائی2022:
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 29جولائی 2022ء کو گجرات انٹرنیشنل فائننس ٹیک –سٹی (جی آئی ایف ٹی سٹی)میں ہندوستان کے پہلے بین الاقوامی مالیاتی خدمات مرکز (آئی ایف ایس سی)کا دورہ کریں گے۔اس موقع پر ریاست کے وزیر اعلیٰ جناب بھوپیندر پٹیل، مالیات و کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتارمن حکومت گجرات کے مالیات و توانائی کے وزیر جناب کانو بھائی دیسائی ، مالیات کے مرکزی وزرائے مملکت جناب پنکج چودھری اور ڈاکٹر بھاگوت کشن راؤ کراڈ کے بھی موجود رہنے کا امکان ہے۔
وزیر اعظم آئی ایف ایس سی اے کے ہیڈکوارٹر بلڈنگ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ انڈیا انٹرنیشنل بلین ایکسچینج (آئی آئی بی ایکس) لانچ کریں گے اور این ایس ای-آئی ایف ایس سی-ایس جی ایکس کنکٹ کا مبارک آغاز کریں گے، جس کی تفصیل 25جولائی 2022ء کو آئی ایف ایس سی اے کے ذریعے جاری پریس ریلیز میں شامل کی گئی ہے۔(اس کے بارے میں تفصیل تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے: https://ifsca.gov.in/Viewer/PressReleases/324)
مندرجہ بالا باتوں کے لئے وزیر اعظم آئی ایف ایس سی اے کی ضابطہ پہل کے تحت قائم جی آئی ایف ٹی-آئی ایف ایس سی سے متعلق کئی میل کے پتھر کے بارے میں اعلانات کا بھی جائزہ لیں گے، جسے ذیل میں فہرست بند کیا جارہا ہے:
- بین –ضابطہ تعاون کو مضبوط کرنے کے لئے سویڈن، لگزمبرگ، قطر اور سنگاپور میں ریگولیٹری اتھارٹیوں کے ساتھ آئی ایف ایس سی اے کے ذریعے مفاہمتی عرضداشت کا تبادلہ، اس کے علاوہ فِنٹیک اور اسپیس ٹیک کے درمیان دریافت کے امکانات کا پتہ لگانے کے لئے محکمہ خلاءحکومت ہند کے ساتھ ایک مفاہمتی عرضداشت کا بھی تبادلہ کیا جائے گا۔
- جی آئی ایف ٹی-آئی ایف ایس سی میں نیو ڈیولپمنٹ بینک(این ڈی بی)کے ذریعے ہندوستانی علاقائی دفتر (آئی آرا و)کا قیام۔ مضبوط ترقیاتی اثرات والے پروجیکٹوں کی شناخت کرنےاور صلاحیت سازی میں سرکاری اداروں کی مدد کے لئے آئی آر او ہندوستان برصغیر میں این ڈی بی کا چہرا ہوگا۔
- تین اہم کثیر ملکی بینکوں یعنی ڈچ بینک اے جی، جے پی مورگن چیز بینک اور ایم یو ایف جی بینک کی آئی ایف ایس سی بینکنگ اِکائیوں (آئی بی یو)کے آپریشن کی شروعات کے سلسلے میں اعلان۔
- جی آئی ایف ٹی –آئی ایف ایس سی میں بینک آف امریکہ کے گلوبل –اِن-ہاؤس سینٹر (جی آئی سی)کے اہلیتی توسیع کے تعلق سے اعلان۔
- آئی ایف ایس سی اے کے ریگولیٹری سینڈ باکس کے تحت چار فرموں کے ذریعے انٹرنیشنل ٹریڈ فائننسنگ سروسز (آئی ٹی ایف ایس)پلیٹ فارموں کے آپریشن کے سلسلے میں اعلان۔عالمی تجارتی مالیاتی سرگرمیوں کو جی آئی ایف ٹی-آئی ایف ایس سی میں لانے کے علاوہ یہ پلیٹ فارم ہندوستانی ایم ایس ایم ای اور دیگر فرموں کی عالمی تجارتی مالیاتی کے راستے رسائی میں بہتری آئے گی ، جو انہیں ہندوستان کی غیر معمولی تجارت کے ترقیاتی انجن میں بدلنے میں مدد کریں گے۔
- جی آئی ایف ٹی-آئی ایف ایس سی میں فِن ٹیک اداروں کے لئے آئی ایف ایس سی اے ڈھانچوں کے تحت 5فِن ٹیک فرموں کے افتتاح سیٹ کے لئے ریگولیٹری اتھارٹی کے بارے میں اعلان۔ یہ فِن ٹیک اِکائیاں ایگری ٹیک، اِنسیور ٹیک، کوائنٹم ٹیک، ڈیجیٹل آئنڈنٹٹی اور بلاک چین پر مبنی بزنس سولیشنز جیسے شعبوں میں اخترعاتی حل تلاش کرنے کےسمت میں کام کریں گی۔؎
- جی آئی ایف ٹی-آئی ایف ایس سی میں آپریشن قائم کرنے کے لئے 100 سے زیادہ بروکر –ڈیلروں کی جانب سے ایسوسی ایشن آف نیشنل ایکسچینج ممبر ز آف انڈیا (اے این ایم آئی)اور کموڈٹی پارٹی سپنٹ ایسوسی ایشن آف انڈیا(سی پی اے آئی)کے ذریعے مشترکہ رضامندی خط کے سلسلے میں اعلان۔ یہ جی آئی ایف ٹی-آئی ایف ایس سی میں پونجی بازار ایکو سسٹم کو مزید مضبوط کرے گا۔
- آزادی کا امرت مہوتسو تقریبات کے موقع پر انڈیا آئی این ایکس اسٹاک ایکسچینج میں بانڈز کی 75ویں فہرست سازی۔
- انٹرنیشنل سسٹین ایبلٹی پلیٹ فارم (آئی ایس ایکس)کا آغاز ، جس کا مقصد ہندوستان اور دنیا کے دیگر حصوں میں کارپوریٹ ، سرکاروں اور اداروں کی فنڈنگ ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے پونجی بہاؤکو چینلائز کرنا ہے، جو موسمیات اور اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف سے متعلق ہے۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 8271)
(Release ID: 1845620)
Visitor Counter : 196