کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

ای سی جی سی نے چھوٹے برآمد کاروں کے لئے 90 فیصد تک  اضافی ایکسپورٹ کریڈٹ  رسک انشورینس کور اپ  فراہم کرنے کے لئے نئی اسکیم متعارف کرائی

Posted On: 26 JUL 2022 5:38PM by PIB Delhi

ای سی جی سی نے بینک ہول ٹرن اوور پیکیجنگ کریڈٹ اور پورٹ شپمنٹ ( ای سی آئی بی – ڈبلیو ٹی پی سی اور پی ایس ) کے لئے ایکسپورٹ کریڈٹ انشورینس کے تحت چھوٹے برآمد کاروں کی مدد کے لئے 90 فیصد تک  اضافی  ایکسپورٹ کریڈٹ رسک انشوورینس کوراپ فراہم کرنے کےلئےایک نئی اسکیم شروع کی ہے۔ توقع ہے کہ اس اسکیم سے چھووٹے پیمانےکے ان برآمد کاروں کی ایک بڑی تعداد کو فائدہ پہنچے گا  جو بینک سے برآمد قرض حاصل کرسکیں گے  اور  جو ای سی جی سی ڈبلیو ٹی کور  کے دائرے میں آتے ہیں ۔ اس سے  چھوٹے برآمد کار اس قابل ہوسکیں گے کہ وہ نئی مارکیٹس اورنئے خریداروں کا پتہ لگائیں اور اپنی موجودہ مصنوعات کو مقابلہ جاتی  بنانے کےلئے آگے بڑھیں ۔

 

 

آج ممبئی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ای سی جی سی کے چیئرمین  ایم سینتھل ناتھن نے کہاکہ  ہم  امید کرتے ہیں کہ یہ کور اپ بساط بدلنے والا رول ادا کرے گا۔ ہم یہ بھی امید کرتے ہیں کہ یہ 20 کروڑ روپئے تک فیصدکھاتوں میں اضافہ ہوگا جس کی وجہ سے ای سی جی سی  پورٹ فولیوکےلئے قرض کی فراہمی میں مزیداستحکام حاصل ہوگا۔ انہوں نےمزید کہا کہ بینکوں کو 90 فیصد کاکور دے کر ہم امید کرتے ہیں کہ مزید چھوٹی کمپنیاں بینکوں سے برآمدی قرض حاصل کرسکیں گی جس سے ان صنعتوں کوکافی فائدہ ہوگا۔ ہم امید کرتے ہیں کہ بینک مزید رعایات فراہم کریں گے۔ اس  خالصتاًاثر سے  ان برآمد کاروں کے لئے سود مندہوگاجوشرح سود میں کمی میں  شامل ہیں ۔

کامرس کی وزارت اور مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل کاشکریہ ادا کرتے ہوئے ای سی جی سی کےچیئرمین نے کہا کہ حکومت نے حالیہ برسوں میں مناسب پونجی کے ساتھ ہماری مدد کی ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ برآمد کنندگان کے لیے اپنے کور کو مزید مددگار بنانے کی ضرورت نے ہمیں فیصلہ لینے پر مجبور کیا ہے جس کا اعلان آج کیا جا رہا ہے۔

 

 

 ہندوستان کی حکومت کی اہم ایکسپورٹ کریڈٹ ایجنسی کی طرف سے اداکئےگئے رول کی وضاحت کرتے ہوئے جناب سینتھل ناتھن نے کہاکہ  ای سی جی سی جیسی تنظیموں کی طرف سے اداکئےگئے کاؤنٹرسائیکلیکل رول ایک فائرمین کی طرح ہیں جب قرض ڈوب رہا ہو ،کریڈٹ انشورینس ایجنسیاں مارکیٹ کومستحکم کرنے کےلئے  آگےآتی ہیں ۔

جناب سینتھل ناتھن نے مزیدکہاکہ سبھی حکومتوں نے کووڈ19 کے پیش نظرمارکیٹ کے استحکام کے لئے مختلف اقدامات کئے ہیں جس کی وجہ سے ای سی جی سی نے کورواپس نہیں لیاہےجوتوقعات کے  برخلاف برآمدکاروں کو دیا گیا ہے ۔ دنیابھرکی ایکسپورٹ کریڈٹ انشورینس ایجنسیوں نےدعوی کے تناسب کی صرف اوسط سطح دیکھی ہے ، زیادہ تناسب کونہیں دیکھا ہے۔

 

*************

ش ح ۔ح ا۔ ف ر

U. No.8220


(Release ID: 1845276) Visitor Counter : 215


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Punjabi