وزارت خزانہ
حکومت اہم ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی صورتِ حال پر منظم طریقے سے نگرانی کر رہی ہے
افراطِ زر سے نمٹنے کی خاطر حکومت کے ذریعے سپلائی سے متعلق کئی اقدامات کئے گئے ہیں
Posted On:
26 JUL 2022 6:10PM by PIB Delhi
حکومت اہم ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی صورتِ حال پر منظم طریقے سے نگرانی کر رہی ہے اور وقتاً فوقتاً درستگی کے اقدامات کئے گئے ہیں ۔ افراطِ زر سے نمٹنے کی خاطر حکومت کے ذریعے سپلائی سے متعلق کئی اقدامات کئے گئے ہیں ۔ یہ بات خزانے مرکزی وزیر مملکت جناب پنکج چودھری نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتائی ۔
مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ مرکزی حکومت نے 21 مئی ، 2022 ء کو پیٹرول پر 8 روپے فی لیٹر اور ڈیزل پر 6 روپے فی لیٹر کی ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کی۔ اس کے علاوہ ، دالوں پر درآمدی ڈیوٹی اور سیس میں کمی، محصولات کو معقول بنانا اور خوردنی تیل اور تیل کے بیجوں پر اسٹاک کی حد کا نفاذ، پیاز اور دالوں کے لئے بفر اسٹاک کی بحالی، سویا میل کو لازمی شے کے طور پر شامل کرنا وغیرہ جیسے اقدامات کے ذریعے اشیائے ضروری ایکٹ 1955 کے شیڈول کے تحت سویا میل پر 30 جون ، 2022 ء تک کے لئے اسٹاک کی حد کو نافذ کیا گیا ہے ۔
وزیر موصوف نے کہا کہ اجناس کی بڑھتی ہوئی قیمتیں اور عالمی وباء کی وجہ سے مانگ اور رسد کے عدم توازن نے بھارت سمیت دنیا بھر میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ کیا ہے ۔ روس - یوکرین تنازعہ نے خام تیل، گیس اور دھاتوں میں افراط زر میں اضافہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ وزیر موصوف نے کہا کہ گرمی کی شدید لہر کی وجہ سے فصلیں خراب ہوئی ہیں اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 8181
(Release ID: 1845206)
Visitor Counter : 203