امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز نے 22-2021 ء میں پورے  بھارت کے اسکولوں اور کالجوں میں 1037 اسٹینڈرڈ کلب قائم کئے ہیں


بیورو کا مقصد 23-2022 ء  میں اسکولوں میں 10000 اسٹینڈرڈ کلب شروع کرنا ہے

Posted On: 26 JUL 2022 5:52PM by PIB Delhi

معیارات کے قومی ادارے ، بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈ ز ( بی آئی ایس ) کو ، حکومتِ ہند نے معیارات قائم کرنے اور اس کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی کلیدی سرگرمیوں کے ذریعے پورے ملک میں معیار کا ایک مضبوط نظام قائم کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے ۔

اس ذمہ داری کے تئیں بی آئی ایس نے اسکولوں اور کالجوں میں اسٹینڈرڈ کلب قائم کرنے کے تصور کے ساتھ کام شروع کیا ، جس میں طلباء کو ابتدائی عمر میں ہی معیارات اور کوالٹی کے تصور کو متعارف کرایا گیا ہے ۔  بی آئی ایس نے 22-2021 ء  میں اس نئی کوشش کے امکانات اور کامیابی کا احساس کرتے ہوئے پورے بھارت میں 1037 اسٹینڈرڈ کلب قائم کئے ہیں اور  اس کا ہدف 23-2022 ء کے آخر تک ایسے 10000 کلب قائم کرنا ہے ۔

اسٹینڈرڈ کلب کے ذریعے بی آئی ایس کا مقصد 9 ویں کلاس اور اس  سے  اوپر کی جماعتوں کے سائنس کے طلباء کو طلباء  پر مرکوز سرگرمیوں کی مدد سے کوالٹی اور معیار کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے ۔  جب بچے کم عمر میں ہی ان اقدار کے بارے میں جانتے ہیں تو ان کے نوجوان ذہنوں میں یہ تصور مزید پختہ ہوتا ہے اور مستقبل میں ملک کے لئے صلاحیت سازی میں یکسر تبدیلی پیدا کر سکتا ہے ۔

ہر اسٹینڈرڈز کلب میں ایک سائنس ٹیچر بطور سرپرست اور کم از کم 15 طلباء بطور ممبر شامل ہوتے ہیں۔ بی آئی ایس اسٹینڈرڈ کلب کے سرپرستوں کے لئے دو روزہ رہائشی تربیت کا اہتمام کرتا ہے ، جس میں انہیں معیارات اور معیار کے تصورات، ان کے کردار اور سرپرست کے طور پر ان کی توقعات اور مختلف طلبا پر مرکوز سرگرمیوں سے متعارف کرایا جاتا ہے۔ اب تک تقریباً 1000 سرپرستوں کو تربیت دی جا چکی ہے۔ اس طرح کے اسکولوں نے اسٹینڈرڈز کلب کے زیراہتمام سرگرمیاں بھی شروع کی ہیں ، جیسے کوئز، معیاری تحریری مقابلے، مضمون نگاری وغیرہ۔  رکن طلباء نے مختصر ویڈیوز، اسکرپٹس، انسٹاگرام پیجز بھی بنائے ہیں ، جو معیارات اور اس کے اطلاق کو فروغ دے سکتے ہیں۔

23-2022 ء  میں 10,000 اسٹینڈرڈز کلب کھولنے کے موجودہ ہدف  کو حاصل کرنے کے لئے بی آئی ایس ملک گیر بنیاد پر اسکولوں اور کالجوں کے ساتھ پر زور انداز میں کوششیں کر رہا ہے اور اس نے پہلے ہی 1755 سے زیادہ کلب پہلے ہی بنا لئے ہیں اور بہت سے منظوری کے اگلے مرحلے میں ہیں۔  اب تک 43,000 سے زیادہ طلباء ان اسٹینڈرڈز کلب کے ممبر بن چکے ہیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا   )

U. No. 8184


(Release ID: 1845201) Visitor Counter : 143


Read this release in: English , Hindi , Punjabi