وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

جام نگر میں روایتی ادویات کے لیے عالمی مرکز

Posted On: 26 JUL 2022 5:08PM by PIB Delhi

آیوش کے وزیر جناب سربانند سونووال نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں درج ذیل معلومات فراہم کیں۔

آیوش کی وزارت اور ڈبلیو ایچ او نے 25 مارچ، 2022 کو ہندوستان میں  ڈبلیو ایچ او کے عالمی مرکز برائے روایتی ادویات کے قیام کے لیے میزبان ملک کے معاہدہ پر دستخط کیے تھے۔ اس معاہدے کے نمایاں پہلو درج ذیل ہیں:

  • ڈبلیو ایچ او، جام نگر (گجرات) میں جی سی ٹی ایم سنٹر قائم کرے گا۔
  • اس کا مقصد عالمی صحت کی کوریج کے ان کے سفر کے ایک حصہ کے طور پر روایتی ادویات کے رول کو مضبوط کرنے سے متعلق پالیسیاں اور ایکشن پلان بنانے میں اقوام کی مدد کرنا ہے۔
  • حکومت ڈبلیو ایچ او کی سرگرمیوں کو انجام دینے اور مرکز کو دیے گئے مخصوص کاموں کی انجام دہی میں ضرورت پڑنے پر  ڈبلیو ایچ او کے عہدیداروں یا ڈبلیو ایچ او کے دیگر عملہ کو اس مرکز میں تعینات کرنے سے متعلق  اس کی عملی آزادی کا احترام کرے گی۔
  • حکومت اس مرکز کے قیام اور اس کی تنصیبات کے لیے  ڈبلیو ایچ او کو دفتر کی خاطر مناسب اور موزوں دفتر کی جگہ مفت میں فراہم کرے گی۔
  • حکومت اس مرکز کے کام کرنے کی جگہ والے احاطے، اس کی تنصیبات اور ٹیکنیکل پلانٹس، اسٹوریج اور آرکائیو کی جگہ، میٹنگ کی جگہ، ساز و سامان اور دیگر سہولیات کی دیکھ بھال اور حفاظت کے لیے بھی ذمہ دار ہوگی۔

ڈبلیو ایچ او جی سی ٹی ایم کے مرکزی دفتر کی شاندار تقریب وزیر اعظم اور ڈبلیو ایچ او کے ڈی جی کے ذریعے جام نگر، گجرات میں منعقد کی گئی تھی۔ ڈبلیو ایچ او کے جی سی ٹی ایم کے عبوری دفتر کی تعمیر کا کام جاری ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے جی سی ٹی ایم کے عبوری دفتر اور مرکزی دفتر کے کام کاج، پروگرام، بنیادی ڈھانچے اور تعمیری لاگت سے متعلق تمام اخراجات آیوش کی وزارت برداشت کرے گی۔ ڈبلیو ایچ او –جی سی ٹی ایم کے عبوری دفتر کی عملی لاگت کے لیے آیوش کی وزارت  کے ذریعے 130.00 کروڑ (تقریباً) کی مالی امداد کو منظوری دی گئی ہے، جس میں سے ابھی تک 63.26 کروڑ روپے کا فنڈ جاری کیا جا چکا ہے۔

ڈبلیو ایچ او- جی سی ٹی ایم سنٹر کا مقصد دنیا کی تمام بین الاقوامی ادویات کے لیے مدد فراہم کرنا ہے۔ ہندوستان میں یہاں کے علاوہ کسی اور جگہ اس قسم کا مرکز قائم کرنے کی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 8165


(Release ID: 1845096) Visitor Counter : 125


Read this release in: English , Tamil , Tamil