بھارت کا مسابقتی کمیشن

سی سی آئی نے، ٹاٹا پاور رینیوایبل انرجی لمیٹڈ میں، گرین فارسٹ نیو انرجی بیڈکو لمیٹڈ کے ذریعہ،حصص کے حصول کی منظوری دی

Posted On: 26 JUL 2022 5:10PM by PIB Delhi

بھارت کے مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے، ٹاٹا پاور رینیویبل انرجی لمیٹڈمیں گرین فاریسٹ نیو انرجی بیڈکو لمیٹڈکے ذریعہ حصص کے حصول کو منظوری دے دی ہے۔مجوزہ انتظام ٹی پی آر ای ایل کی اندرونی تنظیم نو اور ٹی پی آر ای ایل کے 11.43 فیصد تک ایکویٹی حصص کیپٹل کے حصول سے متعلق ہے۔

گرین فاریسٹ انرجیز بڈکو لمیٹڈ (گرین فاریسٹ) سرمایہ کاری کا ایک ایسا وسیلہ ہے جو بالواسطہ طور پر بلیک روک آلٹرنیٹیوز مینجمنٹ، ایل ایل سی (بی اے ایم) اور مبادلا ا نویسٹمنٹ کمپنی پی جے ایس سی (ایم آئی سی) کے زیر انتظام مجوزہ امتزاج کاکام کرنے کے لیے ہے۔

بی اے ایم ،بلیک روک کی مکمل ملکیت والی ذیلی کمپنی ہے۔ بلیک روک ایک ا مریکی سرکاری تجارتی کمپنی ہے جو ادارہ جاتی اور خوردہ گاہکوں کو عالمی سرمایہ کاری کے انتظام، رسک مینجمنٹ اور مشاورتی خدمات کی فراہمی میں سرگرم عمل ہے۔ بلیک روک دنیا بھر میں ادارہ جاتی اور انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے اثاثو ں کا انتظام کرتی ہے۔

ایم آئی سی، ابوظہبی حکومت کی سرمایہ کاری کا وہیکل ہے۔ یہ توانائی، افادیت اور ریئل اسٹیٹ سمیت مختلف صنعتوں میں سرمایہ کاری اور ترقی کا انتظام کرتا ہے۔

ٹاٹاپاور رینیوویبل انرجی لمیٹڈ (ٹی پی آر ای ایل)، ٹاٹا پاور کمپنی لمیٹڈ (ٹی پی سی ایل) کا مکمل ملکیت والا ماتحت ادارہ ہے جس کے ذریعے ٹی پی سی ایل، ہندوستان میں اپنے قابل تجدید توانائی کا کاروبار کرتا ہے۔ ٹی پی آر ای ایل کا بنیادی کاروبار ،توانائی کے قابل تجدید ذرائع سے بجلی پیدا کرنا ہے۔

سی سی آئی کا ایک تفصیلی حکم جاری کیا جائے گا۔

*****

U.No.816

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1845047) Visitor Counter : 102


Read this release in: English , Hindi