نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ    نے لوگوں  سےاپیل کی کہ وہ  گھریلو سیاحت کو ترجیح دیں ۔انہوں نے کہا کہ اس سے  ملک کے  اتحاد اور یکجہتی کو مضبوطی   ملے گی


’شمال مشرق   سیاحوں کی جنت ہے ، لیکن بہت سے لوگ  اس خوبصورت خطے سے واقف  نہیں ہیں ‘

شمال مشرق  آرگینک زراعت کے  معاملے میں ملک کو راہ دکھارہا ہے:نائب صدر

نائب صدر جمہوریہ نے ’نارتھ ایسٹ آن وہیلس‘   کے  مہم جوؤں   سے بات چیت کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 26 JUL 2022 1:13PM by PIB Delhi

نئی دہلی،26جولائی - 2022/

نائب صدر جمہوریہ  جناب ایم ونکیا نائیڈو نے آج    لوگوں سےاپیل کی کہ وہ   گھریلو  سیاحت کو ترجیح دیں اور  غیر ملکی  ٹور کا انتخاب کرنےسے پہلے  ملک کے تمام   حصوں کا  جائزہ  لیں۔   شمال مشرق میں سیاحت کو فروغ دینے کی ضرورت پر  زور دیتے ہوئے جناب وینکیانائیڈو نے کہا کہ    بار بار عوام کےعوام   سے رابطہ   اور بات چیت سے   ہمارے ملک کے اتحاد اور یکجہتی کو مضبوطی ملے گی۔   

نائب صدر نے  ’نارتھ ایسٹ آن وہیلس‘  مہم کے    شرکا کے ساتھ بات چیت کی۔   اس مہم میں 18 ریاستوں سے پانچ خواتین سمیت 75  بائیکرز شرکت کررہے ہیں جو کہ        شمال مشرق کی آٹھوں ریاستوں کا سفر کریں گے۔ 

شمال مشرقی ریاستوں کے  اپنے حالیہ سفر کو  یاد کرتے ہوئے جناب وینکیا نائیڈو نے کہا کہ     اپنے خوبصورت مناظر  مالا مال ثقافت اور  عوام کے    مہمان نوازی  کی وجہ سے  یہ ریاستیں   درحقیقت  سیاحوں کی جنت ہیں۔  انہوں نے اس بات پر افسوس ظاہر کیا کہ     خطےکے شاندار تجربے کے باوجود    بہت سےلوگ  اب بھی اس کے بارے میں نہیں جانتے۔   انہوں نے لوگوں سے اپیل کہ  وہ      شمال مشرق   کی خوبصورتی کا جائزہ لینے  اور  ہماری ثقافت کےتنوع   کا مشاہدہ کرنے کے لئے  شمال مشرق  کے سفر کا لطف اٹھائیں۔  

آرگینک  زراعت کے میدان میں    ملک کو راستہ دکھانے کے لئے  شمال مشرق کی تعریف کرتے ہوئے  جناب نائیڈو  نے مشورہ دیا کہ دیگر ریاستوں کو بھی  شمال مشرقی ریاستوں کے بہترین طریقہ کار سے    سیکھنا چاہئے اور   آہستہ   آہستہ پائیدار زراعت    کی طرف بڑھنا چاہئے۔

  نائب صدر نے   شمال مشرق میں خصوصی طور پر کنیکٹی ویٹی  کے معاملےمیں  بنیادی ڈھانچے کے نمایاں فروغ     کا ذکر کیا اور کہا کہ     ان کوششوں سے  خطے میں    ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہورہا ہے۔  

 اس منفرد مہم کے لئے   منتظمین کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے   سڑک تحفظ کے موضوع پر ان کے فوکس کی بھی ستائش کی۔  بھارت میں ہر سال     ایسے سڑک حادثوں میں جن سے  کہ بچا جاسکتا تھا،     زبردست جانی نقصان    پر انہوں نے تشویش کا اظہار کیا  اور اپیل کی کہ   ایسے حادثات کی تعداد کو   کم سے کم کرنے کے لئے    مزید    کوششیں کی جانی چاہئیں۔

**************

 ش ح۔ا گ ۔  ج

UNO.8152


(ریلیز آئی ڈی: 1844924) وزیٹر کاؤنٹر : 162