نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ  ہند نے آندھرا پردیش میں قائم کئے جانے والے مختلف اداروں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

Posted On: 26 JUL 2022 12:42PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج ریاست آندھرا پردیش میں قائم کئے جانے والے مختلف اداروں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ جناب کے سنجے مورتی، سکریٹری،  اعلیٰ تعلیم  نے انہیں آج نئی دہلی میں اُپ-راشٹرپتی نواس میں اداروں کی حالت کے بارے میں آگاہ کیا۔

جناب مورتی نے نائب صدر جمہوریہ کو سینٹرل یونیورسٹی آف آندھرا پردیش، اننت پور، آندھرا پردیش کی سنٹرل ٹرائبل یونیورسٹی، وجیا نگرم، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی)، تروپتی، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (این آئی ٹی)، تادے پلّی گدم، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (آئی آئی ایم)، وشاکھاپٹنم، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (آئی آئی ایس ای آر)، تروپتی، پیٹرولیم یونیورسٹی انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پیٹرولیم اینڈ انرجی - (آئی آئی پی ای)، زرعی یونیورسٹی آچاریہ این جی رنگا ایگریکلچرل یونیورسٹی (اے این جی آر اے یو)، گنٹور، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیزائن اینڈ مینوفیکچرنگ، کرنول، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس)، منگلا گری  کے قیام اور آپریشنلائزیشن میں اب تک کی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا۔نائب صدر جمہوریہ نے کلاسیکل تیلگو میں سنٹر آف ایکسی لینس فار اسٹڈیز کے آپریشنلائزیشن اور نیلور میں نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (این سی ای آر ٹی) ریجنل انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن کے قیام کے بارے میں بھی دریافت کیا۔

تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی اور کاروبار کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے کل جناب نائیڈو سے ملاقات کی تھی، تاکہ انہیں اس موضوع سے واقف  کرایا جاسکے۔ اس کے بعد سکریٹری، اعلیٰ تعلیم اُپ راشٹرپتی نواس آئے اور اس موضوع پر تفصیلی پرزنٹیشن پیش کی۔

بعد میں، صحت اور خاندانی بہبود ، کیمیکل اور فرٹیلائزر کے وزیر  ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ اور وزارت داخلہ  کے وزیر مملکت  جناب نتیا نند  رائے نے بھی آج پارلیمنٹ ہاؤس میں اُن کے  چیمبر میں جناب وینکیا نائیڈو کو اپنی متعلقہ وزارتوں کے تحت اداروں کی حیثیت کے بارے میں آگاہ کیا۔ نائب صدر جمہوریہ نے متعلقہ وزارتوں/محکموں سے کہا کہ وہ پروجکٹس کی جلد از جلد تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے ریاستی حکومت کے متعلقہ محکموں کے ساتھ اگر کوئی مسئلہ  درپیش  ہے  تو ان کو حل کرتے ہوئے ان میں تیزی لائیں  اور جلد از جلد مکمل کریں۔

واضح رہے کہ آندھرا پردیش ری آرگنائزیشن ایکٹ 2014 کے مطابق حکومت ہند نے منقسم ریاست آندھرا پردیش میں متعدد ادارے قائم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

جناب ایم وینکیا  نائیڈو ریاست اور ملک کے لوگوں کے وسیع تر فائدے کے لیے ان پروجیکٹوں کی جلد تکمیل اور مکمل طور پر کام کرنے کے لیے مختلف وزارتوں اور محکموں کو باقاعدگی سے رہنمائی کرتے رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح- ا ک- ق ر)

U-8151


(Release ID: 1844908) Visitor Counter : 158