شہری ہوابازی کی وزارت

مرکزی حکومت پی ایل آئی اسکیم کے تحت 120 کروڑ روپے کا  انسینٹو  فراہم کر رہی ہے


12ڈرون تیار کرنے والی اور 11 ڈرون کے پرزے بنانے والی کمپنیوں سمیت 23  پی ایل آئی استفادہ کنندگان کی عارضی فہرست جاری کی گئی

Posted On: 25 JUL 2022 4:17PM by PIB Delhi

ڈرون اور ڈرون اجزاء  کے لئے پیدا وار سے منسلک ترغیباتی (پی ایل آئی) اسکیم کو 30  ستمبر  2021  کو نوٹیفائی کیا گیا۔ 6 جولائی 2022  کو  23  پی ایل آئی استفادہ کنندگان کی ایک عارضی فہرست جاری کی گئی ۔ استفادہ کنندگان میں 12 ڈرون تیار کرنے والی   اور 11  ڈرون کے پرزے تیار کرنے والی کمپنیاں شامل ہیں۔ ڈرون اور ڈرون کے پرزے تیار کرنے والی جن کمپنیوں کو شاٹ لسٹ کیا گیا ہے، ان کی تفصیلات ضمیمہ میں دی گئی ہے۔

ڈرون اور ڈرون کے پرزے کے مینو فیکچرر کے لئے، جو  اہلیتی معیار  طے کئے گئے ہیں وہ حسب ذیل ہیں:

  1. چھوٹی ، بہت چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای)  اور  اسٹارٹ اپ کے لئے ڈرون تیار کرنے والوں کے لئے سالانہ  دو کروڑ روپے  کی فروخت  اور  ڈرون  کے پرزے  تیار کرنے والی کمپنیوں کے لئے  سالانہ  50  لاکھ روپے  کی فروخت  کا  اہلیتی معیار  مخصوص کیا گیا ہے۔
  2. غیر  ایم ایس ایم ای کے لئے  ڈرون بنانے والی  کمپنیوں کے لئے اہلیتی معیار  سالانہ 4 کروڑ روپے کی فروخت اور  ڈرون کے پرزے  بنانے والی کمپنیوں کے لئے سالانہ ایک کروڑ روپے کی فروخت کا ریکارڈ طے کیا گیا ہے۔
  3. خالص  فروخت کا کم از کم  قدر میں اضافہ 40  فیصد مختص کیا گیا ہے۔

حکومت  22-2021  کی شروعات سے  120 کروڑ روپے  کی ترغیبی مدد فراہم کر رہی ہے۔ 22-2021  کے لئے ترغیبی مدد استفادہ کنندگان کی مالی صورت حال کی جانچ پڑتال کے بعد 23-2022  میں  کی جائیں گی۔

شہری ہوا بازی کی وزارت میں وزیر مملکت (جنرل، (ڈاکٹر) وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) نے  آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ جانکاری دی۔

25جولائی 2022  کو  سوال نمبر 814 کا جواب، جو راجیہ سبھا میں دیا گیا ہے، اس کی تفصیلات ضمیمہ میں دی گئی  ہے۔

شارٹ لسٹ کئے گئے ڈرون مینوفیکچرر کی فہرست  حسب ذیل ہے:

  1. آرو انمینڈ سسٹم،  بینگلورو، کرناٹک
  2. آسٹریا ایرو اسپیس،  بینگلورو، کرناٹک
  3. دکشا انمینڈ سسٹم، چنئی ، تمل ناڈو
  4. انڈیور ایئر سسٹم، نوئیڈا، اتر پردیش
  5. گرودا ایرو اسپیس، چنئی، تمل ناڈو
  6. آئیڈیا فورج ٹیکنالوجی، ممبئی ، مہاراشٹر
  7. یوٹیگ ورلڈ ایویگیشن، گروگرام، ہریانہ
  8. اومنی پرزنٹ روبوٹ ٹیکنالوجیز، گرو گرام، ہریانہ
  9. رافے ایم فائبر، نوئیڈا ، اتر پردیش
  10. روٹر  پیزئن انسٹرومینٹ، روڑکی، اترا کھنڈ
  11. ساگر ڈفنس انجینئرنگ، پونے، مہاراشٹر
  12.  تھروٹل ایرو اسپیس سسٹم، بینگلورو، کرناٹک

شارٹ لسٹڈ ڈرون کا پرزہ تیار کرنے والی کمپنیوں کی فہرست اس طرح ہے:

  1. ابسولیوٹ کمپوسائٹ، بینگلورو، کرناٹک
  2. اڈانی- ایلبٹ ایڈوانسڈ سسٹم انڈیا، حیدرآباد، تلنگانہ
  3. ایڈروٹیک انفارمیشن سسٹم، نئی دہلی
  4. الفا ڈیزائن ٹیکنالوجیز، بینگلورو،  کرناٹک
  5. ڈائنامک انجینئرنگ، حیدر آباد، تلنگانہ
  6. ایمیجن ریئم ریپڈ، ممبئی، مہاراشٹر
  7.  ایس اے ایس ایم او ایس ایچ ای ٹی ٹیکنالوجیز، بینگلورو، کرناٹک
  8. سرووکنٹرلس ایرو اسپیس انڈیا، بیلاگوی ، کرناٹک
  9. والڈن ایڈوانس ٹیکنالوجیز، بینگلورو، کرناٹک
  10. زیڈ موشن آٹونومس سسٹم، بینگلورو، کرناٹک
  11.  زپا جی او نیویگیشن ٹیکنالوجیز، چنئی، تمل ناڈو۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- ع ح- ق ر)

U-8137



(Release ID: 1844848) Visitor Counter : 159


Read this release in: English , Tamil