ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

پلاسٹک کا متبادل

Posted On: 25 JUL 2022 4:38PM by PIB Delhi

ماحولیات، جنگلات و موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات دی کہ تمام 36ریاستوں؍مرکز کے زیر انتظام ریاستوں  نے سنگل یوز پلاسٹک کے خاتمے اور پی ڈبلیو ایم آر2016 کے مؤثر نفاذ کے لئے چیف سیکریٹری؍ایڈمنسٹریٹرکی صدارت میں خصوصی ورک فورس قائم کیا ہے۔ اس سلسلے میں وزارت کے ذریعے قومی سطح پر ایک ورک فورس بھی تشکیل دیا گیا ہے۔ریاست ؍مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کی سرکار وں اور متعلقہ وزارتوں؍محکموں سے بھی ایک وسیع ورک فورس تیار کرنے اور اسے بہتر طور سے لاگو کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ حکومت ہند پلاسٹک کچرا نظم سمیت ٹھوس کچرا کے انتظام کے لئے سوچھ بھارت مشن کے تحت ریاستوں؍مرکز کے زیر انتظام خطوں کو اضافی مرکزی امداد فراہم کرتی ہے۔سوچھ بھارت مشن اربن 2.0میں سنگل یوز پلاسٹک کو ختم کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

بہت چھوٹی اور متوسط صنعتوں کی وزارت کے پاس ایم ایس ایم ای اِکائیوں کو مدد کرنے فراہم کرنے منصوبے ہیں، جس میں ایسی اِکائیوں کی حوصلہ افزائی کرنا شامل ہے، جو پہلے متبادل ؍دیگر مصنوعات پر سوئچ کرنے کے لئے ممنوعہ سنگل یوز پلاسٹک اشیاء کی تعمیر میں شامل تھیں۔ یہ منصوبے اسکیم کے اصول وضوابط کے مطابق ٹیکنالوجی کی جدید کاری ؍بیداری پیدا کرنے ، کاروباری مدد ؍ڈھانچہ پر مبنی مدد کے سلسلے میں امداد فراہم کرتی ہے۔

ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت نے 16فروری 2022ء کو پلاسٹک کچرا نظم ترمیمی قانون 2022 کے تحت پلاسٹک پیکیجنگ کے لئے توسیعی پروڈیوزر ذمہ داری پر اُصول و ضوابط کو بھی نوٹیفائی کیا ہے۔ ان اُصول و ضوابط کے مطابق ہاتھ سے بنی پیکیجنگ اور کیری بیگ پلاسٹک توسیعی پروڈیوزر ذمہ داری کے تحت آتے ہیں۔مینوفیکچررز ، درآمدکارو ں اور برانڈ مالکوں کی ذمہ داری ہے کہ کمپوسٹیبل پلاسٹک سے بنے پیکیجنگ اور کیری بیگ کو توسیعی پروڈیوزر ذمہ داری کے تحت صنعتی کھاد اِکائیوں میں لے جایا جائے۔

 

************

 

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 8100)



(Release ID: 1844738) Visitor Counter : 81


Read this release in: English , Tamil , Telugu