بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

ایم ایس ایم ای سے متعلق تازہ ترین ڈیٹا

Posted On: 25 JUL 2022 3:00PM by PIB Delhi

بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے وزیر مملکت، جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے  راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں درج ذیل معلومات فراہم کیں۔

ایم ایس ایم ای کی وزارت، ایم ایس ایم کی کے رجسٹریشن، رجسٹریشن کی منسوخی اور روزگار سے متعلق ڈیٹا اُدَیَم رجسٹریشن پورٹل پر رکھتی ہے۔

گزشتہ تین مالی سالوں کے دوران ایم ایس ایم ای سیکٹر کو شیڈول کمرشیل بینکوں کی طرف سے بقایا قرض کے ڈیٹا بڑھتے ہوئے رجحان کی جانب اشارہ کرتے ہیں، جیسا کہ نیچے دکھایا گیا ہے:

رقم کروڑ روپے میں

ختم ہونے والا سال/سہ ماہی

او/ایس رقم

مارچ 2020

16,13,582.17

مارچ 2021

17,83,924.80

مارچ 2022*

20,22,634.29

 

 

 

 

 

 

 

 

ماخذ: ایس سی بی کے ذریعے جمع کردہ ترجیحی شعبے کی طرف سے واپسی

*ڈیٹا عارضی ہے

حکومت ہند نے، آتم نربھر بھارت کے تحت، ملک کی بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی مدد کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ ان میں شامل ہیں (1) پریشان حال ایم ایس ایم ای کے لیے ذیلی قرض؛ (2) کاروبار، بشمول ایم ایس ایم ای کے لیے 3 لاکھ کروڑ روپے کی ایمرجنسی کریڈٹ لائن گارنٹی اسکیم (ای سی ایل جی ایس)، جسے بعد میں بڑھا کر 5 لاکھ کروڑ روپے کر دیا گیا ہے؛ (3) سیلف ریلائنٹ انڈیا فنڈ کے ذریعے 50000 کروڑ روپے کی ایکوئٹی کا انتظام؛ (4) ایم ایس ایم ای کی درجہ بندی کی نئی نظرثانی شدہ شرط؛ (5) کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے ’اُدَیَم رجسٹریشن‘ کے ذریعے ایم ایس ایم ای کا نیا رجسٹریشن؛ (6) 200 کروڑ روپے تک کی خریداری کے لیے کوئی عالمی ٹینڈر نہیں۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 8093



(Release ID: 1844713) Visitor Counter : 101


Read this release in: English , Marathi , Tamil