وزارت اطلاعات ونشریات

صدر جمہوریہ ہند  رام ناتھ کووند نے، جمہوریہ ہند کے صدور سے متعلق تین کتابوں کا اجراء کیا

Posted On: 24 JUL 2022 11:00PM by PIB Delhi

اطلاعات ونشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے آج  ڈائریکٹوریٹ آف پبلی کیشنز ڈویژن کے ذریعہ  شائع کی گئیں تین کتابوں کا اجراء کیا۔ اجراء کے موقع پر وزیر موصوف نے  کتابوں کی پہلی  کاپی  صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند کو  پیش کی، اس موقع پر  نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو ، منتخب صدر  محترمہ دروپدی مرمو اور  وزیراعظم جناب  نریندر  مودی موجود تھے۔ تینوں کتابوں کے نام درج ذیل ہیں:

  1. موڈس، مومینٹس اینڈ میموریز – بھارت کے سابق صدور (1950 – 2017)  ایک تاریخ تصاویر میں۔
  2.  فرسٹ سیٹیزن – صدر رام ناتھ کووند کی مدت کار  کا ایک تصویری  ریکارڈ۔
  3. انٹر پریٹنگ جیو میٹرکس -  راشٹرپتی بھون کی فلورنگ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001JSOM.jpg

 پہلی کتاب  ایک تصویری تاریخ ہے، جس میں ڈاکٹر راجندر پرساد سے لے کر جناب پرنب مکھرجی تک ، بھارت کے تمام  صدور  کی  مدت کار کا احاطہ کیا گیا ہے اور  اس میں  راشٹرپتی بھون  آرکائیو سے لئے گئے   نادر ونایاب فوٹو گرافس بھی شامل ہیں۔ یہ فوٹو گرافس تاریخ سازی  میں ہمارے  صدور کی ذاتی اور عوامی زندگی کے چند منفرد پہلوؤں پر  روشنی ڈالتے ہیں۔

دوسری کتاب  صدر  جناب رام ناتھ کووند  کی مدت  کار  کے لئے وقف  ہے اور  اس میں جناب  کووند کے  گاؤں اور  ان کے اسکول کے  ایام  سے  فوٹو گراف لئے گئے ہیں۔ اس کتاب میں  اپنے گاؤں سے راشٹرپتی بھون تک کے ، اُن کے سفر  کی جھلک پیش کی گئی ہے اور اس سے  قارئین  کو یہ سبق ملتا ہے کہ کس طرح ایک  معمولی گھرانے کا لڑکا  بھارت سب سے اونچے  عہدے پر پہنچا۔

تیسری کتاب چنڈی گڑھ کالج آف آرکیٹیکچر کے ذریعہ مرتب کردہ  ایک تصویری  کتاب ہے، جس میں راشٹرپتی بھون کی  اپنی قسم کی منفرد اور تاریخی  فلورنگ  کو  دکھا گیا ہے، جس میں ڈیزائن اور  نادر  ونایاب پتھروں کے استعمال کو دکھا یا گیا ہے۔ جیو میٹریکل پس منظر میں نقش کئے گئے  پھولوں کے نمونوں کا خصوصی مطالعہ بھی  کیا گیا ہے۔ اس کتاب میں ہنر مندوں  کی  بہترین کاری گری کو دکھایا گیا ہے، جنہوں نے اس رہائش گاہ کی تعمیر کے لئے  18  سال  بے تکان محنت کی۔ فرش کے شاندار ڈیزائن، جو کہ  ایک دوسرے سے مختلف ہیں، کتاب کی قدر وقیمت میں مزید اضافہ کرتے ہیں۔

 وزارت  کے پبلی کیشنز ڈویژن کے ذریعہ شائع  شدہ یہ  تین  کتابیں  بھارت کے صدور  اور   صدر جمہوریہ  ہند کی تاریخی رہائش   گاہ سے متعلق  کتابوں کی  کُل تعداد میں اضافہ کرتی ہے، جن  کی تعداد    اب  17 ہو گئی ہے۔

ڈائریکٹوریٹ  آف  پبلی کیشنز ڈویژن (ڈی پی ڈی)  کو بھارت کی ثقافت ، تاریخ ، ہمارے جنگ آزادی کے مجاہدین آزادی ، اور  ہماری متنوع کثیر ثقافتی ، کثیر علاقائی ملک کے بہت سے دیگر شعبوں کے بارے میں  کتابیں شائع کرنے کا کام  سپرد کیا گیا ہے۔ پبلی کیشنز ڈویژن 81  برسوں سے  اشاعت کے کاروبار میں مصروف ہے اور اس  نے  بچوں اور  بزرگوں  دونوں کے لئے  کم قیمت پر  کتابیں شائع کرتے ہوئے  اس میدان میں اپنے لئے ایک الگ مقام پیدا کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- ا  گ- ق ر)

U-8085



(Release ID: 1844570) Visitor Counter : 203


Read this release in: English , Hindi , Punjabi