مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

جناب ہردیپ سنگھ پوری نے ہندوستانی پھیری والوں  کے قومی اتحاد کی 16ویں میٹنگ سے خطاب کیا


پھیری والے ہندوستان کی اقتصادی ترقی کا ایک لازمی حصہ رہے ہیں: ہردیپ سنگھ پوری

پھیری والے تجاوزات کرنے والے نہیں ہیں، وہ خود روزگار ہیں، ’نئے بھارت‘ کے ہمارے مجموعی خواب میں حصہ دار ہیں – جناب پوری

Posted On: 23 JUL 2022 5:45PM by PIB Delhi

 

مکان اور شہری امور کے وزیر، جناب ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ پھیری والے، ہندوستان کی اقتصادی ترقی کا لازمی حصہ رہے ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، جن کا شہری غیر رسمی معیشت کے ساتھ مضبوط رشتہ ہے۔ وہ آج یہاں، ہندوستانی پھیری والوں کے قومی اتحاد (این اے ایس وی آئی) کی 16ویں میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001P02H.jpg

وزیر موصوف نے کہا کہ وبائی مرض کے دوران، یکم جون 2020 کو پی ایم سواندھی اسکیم کا افتتاح کرتے وقت وزیر اعظم نے کہا تھا، ’’پی ایم سواندھی اسکیم ’سو روزگار، سواولمبن، سوابھمان‘ فراہم کرنے کے لیے ہے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ  کسی بھی سرکاری اسکیم کی کامیابی کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ عوام کی تحریک بن جائے۔ انہوں نے کہا کہ پردھان منتری آواس یوجنا اور سووچھ بھارت مشن کچھ دوسری اسکیمیں ہیں، جو عوام کی حصہ داری کی وجہ سے بڑے پیمانے پر کامیاب ہوئیں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ  ایسے میں جب کہ ہم آزادی کا 75واں سال منا رہے ہیں،  ہم نے ملک بھر میں پھیری والوں کی سرگرم حصہ داری کے ساتھ سواندھی مہوتسو منانے کے لیے تمام ریاستوں، میونسپلٹیز، شہری مقامی اداروں کو پیغام دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  پھیری والوں کی کامیابیوں کی متعدد کہانیاں اور ہندوستان کی اقتصادی ترقی کی کہانی میں ان کے تعاون کو  بھی منظر عام پر لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ  پھیری والوں کے سب سے بڑے حامی ہمارے وزیر اعظم ہیں۔

IMG-5296.jpg  IMG-5265.jpg

وزیر موصوف نے کہا کہ  وبائی مرض کے دوران  پھیری والوں کا کاروبار بری طرح متاثر ہو گیا تھا، لہٰذا انہیں اپنے کاروبار کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے قرض کی شکل میں بڑی رقم فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 11 جولائی 2022 تک  30 لاکھ سے زیادہ پھیری والوں کو 3661 کروڑ روپے مائکرو کریڈٹ کے طور پر فراہم کیے گئے ہیں، جو کہ ایک بڑی رقم ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004VWIH.jpg

جناب پوری نے کہا کہ اسکیم کو بالترتیب 10000 روپے، 20000 روپے اور 50000 روپے کے کولیٹرل فری ورکنگ کیپٹل لون پیش کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا، جو پہلے کے قرض واپس کرنے کے بعد پھیری والوں کو دیے گئے اور اس سے انہیں اپنے کاروبار کو پھیلانے میں کافی مدد ملی۔

IMG-5272.jpg  IMG-5271.jpg

انہوں نے کہا کہ سواندھی سے سمردھی کا پہلا مرحلہ جنوری 2021 میں شروع کیا گیا تھا، جس کے تحت 125 شہروں کے 31 لاکھ پھیری والوں اور ان کے اہل خانہ کا احاطہ کیا گیا۔

جناب پوری نے مزید کہا کہ ہمارا یہ منتر رہا ہے کہ  ہر شخص کو عزت و وقار بخشا جائے، اور ہر ایک فرد کی خدمت اور تعاون کا صحیح طریقے سے اعتراف کیا جائے۔ ہمارے معاشرے کے کمزور اور محروم طبقے، خاص کر جو لوگ شہروں اور قصبوں میں رہتے ہیں، انہیں سرکار کی متعدد اسکیموں سے کافی فائدہ پہنچا ہے۔

این اے ایس وی آئی کے ذریعے شکایات کے ازالہ کی کمیٹی قائم کرنے کی درخواست کا جواب دیتے ہوئے، وزیر موصوف نے بھروسہ دلایا کہ  اسے جلد ہی قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ  تقریباً 4500 ٹاؤن وینڈنگ کمیٹیوں کی میٹنگ کرنا بھی ضروری ہے، اور یہ پلیٹ فارم آپ کی سطح پر دوسروں کے مقامی مسائل کو حل کرنے میں مدد کریں گے۔ یہ کانفرنس منعقد کرنے پر این اے ایس وی آئی کو مبارکباد دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ آج کی یہ بات چیت پھیری والوں کو مزید آگے بڑھانے کے روڈ میپ کا حصہ ہوگی۔

وزیر موصوف نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹاؤن وینڈنگ کمیٹیوں کو میمنٹو دیے اور کانفرنس میں موجود پھیری والوں سے بات چیت کی۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 8026

 



(Release ID: 1844320) Visitor Counter : 132


Read this release in: English , Hindi , Tamil