صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدر جمہوریہ ہند کل اپنا دفتر چھوڑنے کے موقع پر قوم سے خطاب کریں گے

Posted On: 23 JUL 2022 8:13PM by PIB Delhi

 

صدر جمہوریہ ہند، جناب رام ناتھ کووند کل (24 جولائی، 2022) اپنا دفتر چھوڑنے کے موقع پر قوم سے خطاب کریں گے۔

ان کا یہ خطاب آل انڈیا ریڈیو (اے آئی آر) کے تمام قومی نیٹ ورک اور دور درشن کے تمام چینلوں پر 1900 بجے سے ہندی اور اس کے بعد انگریزی میں نشر کیا جائے گا۔ دور درشن پر ہندی اور انگریزی میں یہ خطاب نشر ہونے کے بعد اسے دور درشن کے علاقائی چینلوں پر علاقائی زبانوں میں نشر کیا جائے گا۔ آل انڈیا ریڈیو کا مقامی زبان میں یہ نشریہ متعلقہ مقامی نیٹ ورکوں میں 2130 بجے سے شروع ہو گا۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 8034

 



(Release ID: 1844317) Visitor Counter : 113