امور داخلہ کی وزارت
نو منتخب صدر کے ذریعے عہدہ سنبھالنے کی تقریب
Posted On:
23 JUL 2022 8:04PM by PIB Delhi
نو منتخب صدر محترمہ دروپدی مرمو کے ذریعے اپنا عہدہ سنبھالنے کی تقریب پارلیمنٹ ہاؤس، نئی دہلی کے سنٹرل ہال میں 25 جولائی، 2022 بروز پیر کو صبح 10:15 بجے منعقد ہوگی۔
راجیہ سبھا کے چیئرمین، وزیر اعظم، ہندوستان کے چیف جسٹس، لوک سبھا کے اسپیکر، وزراء کی کونسل کے ممبران، گورنرز، وزرائے اعلیٰ، سفارتی مشن کے سربراہان، ممبران پارلیمنٹ اور حکومت ہند کے پرنسپل سول اور ملٹری آفیسرز اس تقریب کے لیے سنٹرل ہال میں جمع ہوں گے۔
صدر اور نومنتخب صدر سنٹرل ہال میں روایتی جلوس کے ساتھ آئیں گے۔ نو منتخب صدر ہندوستان کے چیف جسٹس کی موجودگی میں اپنے عہدہ کا حلف اٹھائیں گی، جس کے بعد 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔ اس کے بعد صدر مجمع سے خطاب کریں گی۔ سنٹرل ہال کی اس تقریب کے اختتام پر، صدر جمہوریہ راشٹرپتی بھون کے لیے روانہ ہوں گی جہاں پر فور کورٹ میں انہیں گارڈ آف آنر دیا جائے گا اور سبکدوش ہونے والے صدر کو سلامی دی جائے گی۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 8033
(Release ID: 1844316)
Visitor Counter : 134