نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر نے آج دوپہر کے کھانے پر صدر جمہوریہ کووند کی میزبانی کی
نائب صدر نے کہا کہ صدر جمہوریہ نے اپنے وسیع وژن اور دلکش سادگی سے ادارہ کے وقار میں اضافہ کیا ہے
Posted On:
23 JUL 2022 6:26PM by PIB Delhi
نائب صدر، جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج نئی دہلی میں واقع اُپ راشٹرپتی نواس میں دوپہر کے کھانے پر صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند اور ان کے اہل خانہ کی میزبانی کی۔
جناب کووند کی آگے کی خوشیوں سے بھری اور صحت مند زندگی کے لیے دعا کرتے ہوئے، جناب نائیڈو نے کہا کہ صدر جمہوریہ نے اپنے وسیع وژن اور دلکش سادگی کے ذریعے اس ادارہ کے وقار میں اضافہ کیا ہے۔ گزشتہ پانچ سالوں کی کئی خوشگوار یادوں کو یاد کرتے ہوئے، نائب صدر نے کہا کہ صدر کووند کے ساتھ ملک کی ترقی کے لیے کام کرنا ان کے لیے ایک شاندار تجربہ رہا ہے۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 8032
(Release ID: 1844250)
Visitor Counter : 139