سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

ٹی ڈی بی  دفاعی اور دیہی شعبوں کے لئے جی 4 / جی 5 ٹیلی کام اور انٹرنیٹ خدمات کی فراہمی کے لئے گیگا میش سلوشن کی پیداوار اور کمرشلائزیشن کے لئے میسرز آسٹروم ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹیڈ، بنگلورو کی حمایت کر رہا ہے


ٹی ڈی بی – ڈی ایس ٹی خواتین کی قیادت والے اسٹارٹ اَس ’ اسٹروم ٹیکنا لوجیز ‘ کے ذریعے دیہی بھارت کی انٹرنیٹ کی پریشانیوں کو دور کرنے کی خاطر اختراعی وائر لیس پروڈکٹس ’ گیگا میش ‘ کا تعاون کرے گا

’’ 90 ویں من کی بات میں شہرت یافتہ محترمہ نیہا ستک ، میسرز اسٹروم ٹیکنالوجیز کی بانی ، ٹی ڈی بی – ڈی ایس ٹی سے مدد حاصل کریں گی

Posted On: 23 JUL 2022 1:52PM by PIB Delhi

ڈیجیٹل کنیکٹی ویٹی منفرد  شعبوں میں مجموعی ترقی کے لئے ایک اہم عنصر ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ تیز رفتار زندگی ڈیجیٹل کنیکٹی ویٹی کی عدم موجودگی میں رک جاتی ہے۔ جس طرح سے بھارت ایک ڈیجیٹل معیشت کے طور پر عالمی سطح پر ابھر رہا ہے، اس کے لئے تمام جغرافیائی علاقوں میں بغیر کسی رکاوٹ کے انٹرنیٹ کنیکٹی ویٹی کا ہونا ضروری ہے۔ یہ نہ صرف ای گورننس، شفافیت، کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرتا ہے بلکہ خاص طور پر دیہی علاقوں میں شہریوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کا باعث بھی بنتا ہے ۔

’ انتودیہ ‘ کے اصول اور وزیر اعظم کے ویژن کو اپنی بنیادی رہنما قوت  کے طور پر بر قرار رکھتے ہوئے ، حکومت ہند کا مقصد سماج کے آخری فرد تک انٹرنیٹ کنیکٹی ویٹی فراہم کرنا ہے۔ اس لئے   سب سے زیادہ توجہ دیہی شعبوں پر مرکوز ہے تاکہ شروع سے آخر تک ڈیجیٹل کنیکٹی ویٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس کو حاصل کرنے کے لئے حکومت کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے، جیسا کہ  حکومت ہند کا ٹیلی کمیونیکیشن کامحکمہ ’یو ایس او ایف ‘  کے ذریعے پہلے سے ہی 2.5 لاکھ گرام پنچایتوں کو اپنے ’ ایس پی وی ، بی بی این ایل ‘ کے ذریعے آپٹیکل فائبر سے جوڑنے کے لئے دنیا کے سب سے بڑے دیہی کنیکٹنگ پروگرام ’بھارت نیٹ ‘ کو نافذ کر رہا ہے۔

اس کو مزید فعال بنانے کے لئے حکومتِ ہند  کے سائنس اور ٹیکنا لوجی کے محکمے کے ایک ادارے ، ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ ، دفاع اور دیہی سیکٹروں کے لئے 4 جی / 5 جی 5G ٹیلی کام اور انٹرنیٹ خدمات کی فراہمی کی خاطر گیگا میش سولوشن کی پیداوار اور کمرشلائزیشن کے لئے بنگلورو کے میسرز آسٹروم ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹیڈ کی مدد کر رہا ہے ۔ بورڈ ، بھارت میں اختراعات اور کاروبار کو فروغ دے کر ایک سازگار اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔ اب، دیہی بھارت کی انٹرنیٹ پریشانیوں کو حل کرنے کے لئےٹی ڈی بی  نے میسرز آسٹروم ٹیکنا لوجیز کو  پروجیکٹ کی کل لاگت 19.79 کروڑ روپئے میں سے 2.97 کروڑ روپئے کی مالی امداد فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے ۔

گیگا میش کی ترقی کے پیچھے خیال یہ ہے کہ، ہر ٹیلی کام سائٹ پر فائبر جیسی صلاحیت کی ضرورت ہوتی ہے لیکن لاگت اور رسائی سے متعلق رکاوٹوں کی وجہ سے ہر سائٹ پر اسی کو تعینات کرنا ممکن نہیں ہے۔ جیسے جیسے 5 جی کی تنصیب ہوتی ہے، سیل سائٹس کی تعداد میں اضافہ ہو گا اور ہر سیل سائٹ کو ملٹی جی بی پی ایس تھرو پٹس کی ضرورت ہوگی۔  لہٰذا ،  مضافاتی اور دیہی علاقوں میں ٹیلی کام کی تعیناتی کے لئے وائرلیس مصنوعات کی ضرورت ہوگی ، جو صلاحیت اور حد دونوں فراہم کر سکیں۔ اس کو پورا کرنے کے لئے اسٹروم نے گیگا میش یعنی پہلا ای-بینڈ ریڈیو متعارف کرایا ہے ، جس میں کثیر پوائنٹ-ٹو-پوائنٹ ( ملٹی – پی 2 پی ) کمیونیکیشن پیش کی گئی ہے ، جس میں کیپ ایکس کی لاگت اور اوپیکس کی لاگت کم ہو گی ۔

اس کے علاوہ، ڈیوائس 2 + جی بی  پی ایس کی صلاحیت کے ساتھ 40 لنکس تک فراہم کر سکتی ہے، جو 10 کلومیٹر کی حد تک مواصلات کر سکتی ہے۔ رینج میں یہ لچک اسے کثیر  شہری نیٹ ورکس کو ہلکا  کرنے کے ساتھ ساتھ دیہی کوریج کو بڑھانے کے لئے بھی موزوں بناتی ہے ۔  یہ ڈیوائس موجودہ بنیادی ڈھانچے کو 5 جی کے لئے تیار کرنے کے بھی قابل بناتی ہے۔ تیز رفتار کثیر پوائنٹ ٹو پوائنٹ (ملٹی پی ٹو پی) مواصلات کے لئے یہ انقلابی طریقہ ٔ کار  جدید ترین پوائنٹ ٹو پوائنٹ کے مقابلے میں فی لنک کیپیٹل اخراجات (کیپ ایکس) میں 6 گنا تک کمی لاتا ہے۔

راجیش کمار پاٹھک، آئی پی اینڈ ٹی اے ایف ایس، سکریٹری، ٹی ڈی بی  نے کہا کہ ’’ ایسے میں ، جب  کہ 5 جی اسپیکٹرم نیلامی کے بعد، بھارت میں 5 جی کی تعیناتی ابھی شروع ہونے والی ہے، اس حقیقت کے ساتھ کہ ٹی ایس پی / ایم این او  کو کیپ ایکس اور اوپیکس کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے فنڈ کی کمی کا سامنا ہے۔ لہٰذا، کم لاگت والے نیٹ ورک کا حل ’وقت کی ضرورت ‘ہے۔ ’ گیگا میش ‘ ٹیکنالوجی  بھارت جیسے ملک کے لئے، خاص طور پر دیہی علاقوں میں کم لاگت والے نیٹ ورک کے حل کے مقاصد کو حاصل کرنے میں بہت دور تک جائے گی ۔ ہم ٹی ڈی بی میں ایسی ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپس کی مدد کرنے کے لئے تیار ہیں، جن کا مقصد ’آتم نربھاتا ‘ میں منفرد تعاون کرنا ہے ۔ ‘‘

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا   )

U. No. 8015



(Release ID: 1844217) Visitor Counter : 105


Read this release in: Hindi , English , Tamil