ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
سی اے کیو ایم نے مانسون میں پیش رفت کے ساتھ این سی آر کو سر سبز بنانے کے ایکشن پلان کے نفاذ میں اضافہ کیا
دلّی این سی آر میں 018190447 کی شجر کاری مکمل کی گئی
Posted On:
23 JUL 2022 12:52PM by PIB Delhi
این سی آر اور آس پاس کے علاقوں میں فضائی معیار کے بندوبست کا کمیشن ( سی اے کیو ایم ) ، قومی راجدھانی خطے (این سی آر) میں فضائی آلودگی کو کم کرنے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے ، سبزہ زار کے رقبے میں اضافہ کرنے اور بڑے پیمانے پر شجر کاری کرنے کے اپنے ایکشن پلان میں قومی خطہ راجدھانی دلّی اور این سی آر کے ہریانہ، اتر پردیش اور راجستھان کے اضلاع میں شجرکاری کی پیش رفت کا جائزہ ہے رہا ہے۔ این سی آر کے ہریانہ ، راجستھان ، اتر پردیش کے اضلاع اور این سی ٹی دلّی میں شجر کاری کے 33456541 شجر کاری کے نظر ثانی شدہ ہدف میں 018190447 کی شجر کاری حاصل کرلی گئی ہے یعنی 20 جولائی تک 54 فی صد سے زیادہ ہدف حاصل کر لیا گیا ہے ۔
سال 23-2022 ء کے لئے منصوبے میں پچھلے سال کے مقابلے شجرکاری کے اہداف میں ہریانہ ، راجستھان ، یو پی اور جی این سی ٹی ڈی کی حکومتوں نے سال 23-2022 ء کے لئے شجر کاری کے ہدف میں اضافہ کیا ہے ۔ 20 جولائی ، 2022 ء تک این سی ٹی ، دلّی نے 3506900 شجر لگانے کے ہدف کے لئے 838416 کی شجر کاری مکمل کر لی ہے ؛ اتر پردیش کے این سی آر اضلاع نے 15236379 پیڑ لگائے ہیں ، جب کہ اس کا ہدف 18739565 ہے ؛ ہریانہ (این سی آر) 1706152 کی شجر کاری کر چکا ہے ، جب کہ اس کا ہدف 10156447 ہے اور راجستھان کے دو این سی آر اضلاع میں 409500 پیڑ لگائے گئے ہیں ، جب کہ اس کا ہدف 1053629 ہے ۔نظر ثانی شدہ ہدف کے مقابلے این سی آر ہریانہ ، این سی آر اتر پردیش، این سی آر راجستھان اور این سی ٹی دلّی کے ذریعے حاصل کئے گئے ہدف کا فی صد بالترتیب 16.7 فی صد، 81.3 فی صد، 38.8 فی صد اور 23.9 فی صد ہے ۔
ہریانہ اور راجستھان کی این سی آر ریاستوں اور جی این سی ٹی ڈی کو اپنی کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ ان ریاستوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے شجر کاری کی رفتار میں اضافہ کریں اور اگست کے شروع میں 31 جولائی ، 2022 ء تک پیش رفت کی صورت حال کو اپ ڈیٹ کریں۔ کمیشن نے قومی راجدھانی کے علاقے میں شجرکاری مہم کو آگے بڑھانے کے لئے یونیورسٹیوں، اعلیٰ تعلیم اور تحقیقی اداروں سمیت مختلف اہم فریقین کو شامل کرنے کے لئے ایک پہل کی ہے۔
کمیشن اگست میں این سی آر ریاستوں اور این سی ٹی ڈی کے ساتھ شجرکاری کی پیش رفت کا ایک بار پھر جائزہ لے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 8013
(Release ID: 1844214)