وزارات ثقافت
وزیر اعظم نے لوگوں سے ہر گھر ترنگا تحریک کو استحکام بخشنے کی اپیل کی
22 جولائی ہماری تاریخ میں ایک خاص اہمیت رکھتا ہے کیونکہ 1947 میں اسی دن ہمارا قومی پرچم اپنایا گیا تھا: وزیر اعظم
آئیے 13 سے 17 اگست تک ان لوگوں کے اعزاز میں ہم ہر گھر میں ترنگا لہرائیں جنہوں نے ملک کے لیے اپنی جانیں نچھاور کیں ہیں: جناب جی کے ریڈی
ملک کے تمام پوسٹ آفس، یکم اگست 2022 سے قومی پرچم کی فروخت شروع کر دیں گے
Posted On:
22 JUL 2022 7:51PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے لوگوں سے ہر گھر ترنگا تحریک کو مستحکم کرنے کی اپیل کی ہے۔ جناب مودی نے ان لوگوں کی مے مثال حوصلے و ہمت اور کوششوں کی بھی یاد دہانی کرائی جنہوں نے آزاد ہندوستان کے جھنڈے کا خواب دیکھا تھا۔ انہوں نے تاریخ کے کچھ دلچسپ واقعوں کو بھی شیئر کیا ہے جس میں ہمارے ترنگے سے وابستہ کمیٹی کی تفصیلات اور پنڈت نہرو کے ذریعہ لہرائے گئے پہلے ترنگے کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 22 جولائی ہماری تاریخ میں ایک خاص اہمیت رکھتا ہے کیونکہ اسی دن 1947 میں ہمارے قومی پرچم کو اپنایا گیا تھا۔
ٹویٹس کی ایک سیریز میں، وزیر اعظم نے کہا؛
’’اس سال، جب ہم آزادی کا امرت مہوتسو منا رہے ہیں، آئیے ہر گھر ترنگا تحریک کو دوام بخشیں۔ ترنگا لہرائیں یا اسے 13 اور 15 اگست کے درمیان اپنے گھروں میں بلند کریں۔ یہ تحریک قومی پرچم کے ساتھ ہمارا تعلق گہرا کرے گی‘‘۔
وزیر اعظم کے دیگر ٹویٹس کے لیے یہاں کلک کریں۔
ایک ٹویٹ میں، ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی خطے کے محکمے کے مرکزی وزیر جناب جی کے ریڈی نے کہا کہ جیسا کہ ملک آزادی کا امرت مہوتسو منا رہا ہے، آئیے 13 سے 17 اگست تک ہر گھر میں ان ہستیوں کے اعزازمیں ترنگا لہرائیں جنہوں نے ملک کے لئےاپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کی آزادی کے 75 ویں سال کے موقع پر لوگوں کو ترنگا گھر لانے اور لہرانے کی ترغیب دینے کے لیے آج "ہر گھر ترنگا" مہم کا آغاز کیا۔ اس پہل کا اصل مقصد لوگوں کے دلوں میں حب الوطنی کے جذبے کو جنم دینا اور جن بھاگداری کے جذبے سے آزادی کا امرت مہوتسو منانا ہے۔
ریاست، مرکز کے زیر انتظام علاقے، اور وزارتیں پورے جوش و خروش کے ساتھ مہم میں بڑے پیمانے پر حصہ لے رہی ہیں۔ مختلف جگہوں سے گیر سرکاری تنظیموں اور سیلف ہیلپ گروپس پہلے ہی ہر گھر ترنگا لہرانے میں اپنی حصہ رسدی کر رہے ہیں، جو آزادی کا امرت مہوتسو کی کامیابی کے راستے میں ایک نمایاں معیار ہے۔ جموں و کشمیر میں کپواڑہ اور مدھیہ پردیش میں منڈلا جیسے مقامات، ہر گھر ترنگا مہم میں لوگوں کی شرکت یا جن بھاگداری کو ظاہر کرنے کی ایک شاندار مثال ثابت ہو رہے ہیں۔ اس مہم کا مقصد 13 سے 15 اگست 2022 تک ملک بھر میں پرچم لہرانا ہے۔
جدوجہد آزادی سے وابستہ مختلف مقامات پر تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد پر مشتمل مختلف تقاریب کا انعقاد بھی کیا جائے گا جس میں پورے ملک کی حب الوطنی اور اتحاد کی تصویر کشی کی جائے گی۔
حکومت ہند نے ہندوستان بھر میں جھنڈوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں۔ ملک کے تمام پوسٹ آفس یکم اگست 2022 سے جھنڈوں کی فروخت شروع کر دیں گے۔ اس کے علاوہ، ریاستی حکومتوں نے بھی جھنڈوں کی فراہمی اور فروخت کے لیے مختلف شراکتداروں کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ ہندوستانی قومی پرچم کو جی ای ایم پورٹل پر رجسٹر بھی کیا گیا ہے۔
حکومت ہند نے پرچم کی فراہمی کے عمل کوسہل بنانے اور ہموار کرنے کے لیے مختلف ای کامرس ویب سائٹس اور سیلف ہیلپ گروپس کے ساتھ بھی معاہدہ کیا ہے۔
پرچم کو شخصی طور پر لہرانے کے علاوہ اس مہم میں حصہ لینے کے ورچول طریقے بھی ہیں۔ ثقافت کی وزارت نے ایک ویب سائٹ https://harghartiranga.com/ شروع کی ہے جہاں کوئی بھی ’جھنڈے کو پن‘ کر سکتا ہے اور اپنی حب الوطنی کو ظاہر کرنے کے لیے ’جھنڈے کے ساتھ سیلفی‘ بھی پوسٹ کر سکتا ہے۔
آزادی کے امرت مہوتسو کی پہل، وزیر اعظم نریندر مودی نے 12 مارچ 2021 کو ہندوستان کی آزادی کے 75 شاندار سالوں کی تقریبات اور اس کی یاد منانے کے لیے شروع کی تھی۔
اپنے آغاز کے بعد سے، اس پہل نے پوری دنیا میں ہندوستانی ثقافت کی شان کو کامیابی کے ساتھ مظہرکیا ہے۔ 28 ریاستوں، 8 مرکز کے زیر انتظام علاقوں، اور 150پلس ممالک میں 50000 سے زیادہ تقریبات کا کامیابی سے انعقاد کے ساتھ، آزادی کا امرت مہوتسو کی پہل، دائرہ کار اور شرکت کے لحاظ سے، اب تک کے سب سے بڑے پروگراموں میں سے ایک ہے۔
*****
U.No.8001
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1844078)
Visitor Counter : 424