زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر زراعت جناب تومر کی ماریشش کے زراعت- صنعت اور غذائی تحفظ کے وزیر جناب منیش گوبِن کے ساتھ ملاقات


غذائی تحفظ کے معاملے میں ہندوستان و ماریشش دیگر ممالک کےساتھ مل کر اور مضبوطی سے کام کریں گے

Posted On: 22 JUL 2022 7:31PM by PIB Delhi

نئی دہلی:22؍جولائی2022:    

زراعت و کسانوں کی بہبود  کے مرکزی وزیر جناب نریندر  سنگھ تومر کی آج نئی دہلی میں ماریشش کے زراعت-صنعت و غذائی تحفظ کے وزیر جناب منیش گوبِن کے ساتھ میٹنگ ہوئی۔ اس دوران اس بات پر اتفاق رائے ہوا کہ غذائی تحفظ کے معاملے میں دونوں ملک دیگر ممالک کے ساتھ مل کر اور مضبوطی سے کام کریں گے۔

 

01.jpg

 

میٹنگ میں جناب تومر نے کہا کہ  ماریشش کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات کافی گہرے رہے ہیں اور یہ تعلقات صرف سیاسی و کاروباری ہی نہیں، بلکہ ثقافتی اور روحانی بھی ہے۔جناب تومر نے کہا کہ زرعی سیکٹر کو لے کر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند کافی سنجیدہ ہے اور اسے آگے بڑھانے کے لئے متعدد ٹھوس قدم اٹھائے گئے ہیں اور ہندوستان نے غذائی اجناس کی پیداوار میں خودکفالت حاصل کرتے ہوئے گھریلو ضرورتوں کو پورا کرنے کے ساتھ ہی دیگر ممالک میں بھی غذائی اجناس کی سپلائی کی ہے۔

 

02.jpg

 

جناب گوبِن نے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ اُن کا خون کا رشتہ ہے اور تقریباً 60 فیصد لوگ ہندوستانی نسل کے ہیں۔ انہوں نے غذائی تحفظ کے معاملے میں ایک اتحاد بنانے پر زور دیا۔جیسا کہ سولر توانائی کے سلسلے میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے کیا گیا ہے۔جناب گوبِن نے ہندوستانی زرعی تحقیقاتی کونسل (آئی سی اے آر)کے کاموں کی تعریف کرتے ہوئے اس کے ساتھ ایک معاہدہ کئے جانے کی گزارش بھی کی۔ جناب تومر نے ہندوستانی زراعت کی ترقی میں آئی سی اے آر کے رول کا ذکر کرتے ہوئے اس سے متعلقہ زرعی سائنسی مراکز (کے وی کے)، زرعی یونیورسٹیوں اور 100 سے زیادہ دیگر اداروں کی معلومات فراہم کی۔ ساتھ ہی مفاہمتی عرضداشت کے لئے فریم ورک تیار کرنے کو کہا، تاکہ اس پر غور وخوض کیا جاسکے۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 8000)




(Release ID: 1844046) Visitor Counter : 134


Read this release in: English , Hindi , Marathi