وزارت اطلاعات ونشریات

68 ویں نیشنل فلم ایوارڈز کا اعلان، مدھیہ پردیش کو سب سے فلم دوست ریاست کا ایوارڈ


ٹیسٹیمنی آف انا نے بہترین نان فیچر فلم کا اور سوررائے پوٹرو نے بہترین فیچر فلم کا ایوارڈ حاصل کیا

سوریہ اور اجے دیوگن کو بہترین اداکار کا ایوارڈ جبکہ اپرنا بالامرلی نے بہترین اداکارہ کا خطاب جیتا

بہترین خاتون پلے بیک گلوکارہ ننچمما  اور بہترین مرد پلے سنگر کا خطاب راہول دیش پانڈے کو حاصل ہوا

تنہاجی: دی ان سنگ واریئر نے بہترین مقبول فلم جو ہمہ جہت انٹرٹینمنٹ فراہم کرتی ہے، کا ایوارڈ ملا

سچیدانندن کے آر کو ملیالم فلم اے کے آئیپنم کوشییوم کے لیے بہترین ہدایتکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا

Posted On: 22 JUL 2022 5:28PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 22 جولائی 2022:

68 ویں نیشنل فلم ایوارڈز کا سال 2020کے لیے ایوارڈ یافتگان کا اعلان کردیا گیا۔ اس اعلان سے قبل چیئرپرسن اور جیوری کے دیگر اراکین نے مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات جناب انوراگ ٹھاکر سے ملاقات کی اور انھیں ایوارڈز کے لیے سیلیکشنز پیش کیے۔ جناب ٹھاکر نے تمام اویارڈ یافتگان کو مبارکباد دی اور کہا ہے کہ کوویڈ وبا کی وجہ سے فلموں کے لیے 2020 خاص طور پر مشکل سال تھا، اس کے باوجود نامزدگیاں عظیم کاموں پر مشتمل تھیں۔ وزیر موصوف نے اندراجات کو جانفشانی سے چیک کرنے اور ایوارڈز کے لیے بہترین فاتحین کا انتخاب کرنے پر جیوری کا شکریہ بھی ادا کیا۔

جیوری میں بھارتی سینیما کی نامور ہستیاں شامل تھیں۔

ایوارڈز کا اعلان نان فیچر جیوری کی چیئرپرسن جناب چترارتھ سنگھ، سینما جیوری پر بہترین تحریر کے چیئرپرسن جناب اننت وجے اور فیچر فلم جیوری (ممبر – سینٹرل پینل) جناب دھرم گلاٹی نے وزارت اطلاعات و نشریات کی ایڈیشنل سکریٹری محترمہ نیرجا شیکھر کی موجودگی میں کیا۔

مدھیہ پردیش ریاست نے سب سے زیادہ فلم دوست ریاست کا ایوارڈ جیتا جبکہ اتراکھنڈ اور اترپردیش کو اسپیشل مینشن حاص ہوئے۔ کشور دیسائی کی 'دی لانگسٹ کس' کو اس سال کے لیے سنیما پر بہترین کتاب کا خطاب ملا جبکہ ملیالم کتاب 'ایم ٹی انونہوانگالوڈے پستھاکم' اور اوڑیا کتاب 'کالی پین کالیرا سنیما' کو اسپیشل مینشن ملے۔

بہترین فیچر فلم کا ایوارڈ سدھا کونگارا کی ہدایتکاری میں بننے والی تمل فلم 'سوررائے پوٹرو' نے حاصل کیا ہے۔ تنہاجی: دی ان سنگ واریئر' نے بہترین مقبول فلم کا ایوارڈ حاصل کیا۔

2020کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ مشترکہ طور پر سوریہ کو 'سوررائے پوٹرو' اور اجے دیوگن کو ہندی فلم 'تنہاجی: دی ان سنگ واریئر' کے لیے دیا گیا ہے۔ منوج منتشر کو ہندی فلم 'سینا' کے لیے بہترین گیت کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

ایوارڈز کی مکمل فہرست  پی ڈی ایف میں دی گئی ہے۔

***

(ش ح - ع ا- ع ر)

U. No. 7984



(Release ID: 1844016) Visitor Counter : 197