ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ریلوے اسٹیشنوں کی کو -برانڈنگ

Posted On: 22 JUL 2022 3:33PM by PIB Delhi

ریلوے اسٹیشنوں کی کو-برانڈنگ کا تصور سرکاری اور نجی کاروباری اداروں (یا ان کی جانب سے کام کرنے وا لی کمپنیوں/ ایجنٹوں) کو ریلوے اسٹیشنوں کے ناموں کے ساتھ اپنے برانڈ کے ناموں یا لوگو کو  اسٹیشن کے نام سے پہلے یا اسٹیشن کے نام کے بعد لگانے کی اجازت دے کر غیر کرایے کی آمدنی پیدا کرتا ہے۔ ان تمام مقاصد کے لیے ، یہ تصور خالصتاً صرف اشتہار کی ایک شکل ہے اور یہ ریلوے اسٹیشن کے نام میں تبدیلی کے مترادف نہیں ہے۔

میٹرو ریلوے کولکاتہ، کی پالیسی رہنما خطوط کے تحت ، کولکاتہ میٹرو کے گیارہ میٹرو ا سٹیشنوں پر کو-برانڈنگ کے حقوق دیئے گئے ہیں۔ ہندوستان کے کسی بھی اسٹیشن کو کو-برانڈنگ کے لیے  نہیں نوازا گیا ہے۔

یہ معلومات ریلوے، مواصلات نیز الیکٹرانک اور معلوماتی ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

U.No.7974

(ش ح - اع - ر ا)   


(Release ID: 1843979)
Read this release in: English , Tamil