نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھوانی دیوی پہلے کھیلو انڈیا فینسنگ ویمنز لیگ کا حصہ بنیں گی؛ لیگ کے 3 مراحل کے لیے کل 1.54 کروڑ روپے منظور

Posted On: 22 JUL 2022 2:19PM by PIB Delhi

پہلا کھیلو انڈیا فینسنگ ویمنز لیگ 25 جولائی کو نئی دہلی کے تال کٹورہ اسٹیڈیم میں شروع ہونے والا ہے۔ خواتین کے لیے اپنی نوعیت کا پہلا قومی تلوار بازی مقابلہ تین مراحل میں 29 جولائی تک منعقد ہوگا۔

کیڈٹ (انڈر-17)، جونیئر (انڈر-20) اور سینئر (13 سال اور اس سے اوپر) کے زمروں میں 20 ریاستوں میں 300 سے زیادہ خواتین نے اس میں شریک ہونے کے لیے رجسٹریشن کرایا ہے۔ ٹوکیو اولمپئن اور ٹارگیٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (ٹاپس) کی ایتھلیٹ، بھوانی دیوی تلوار بازی کے مقابلے میں سینئر زمرے کی لیگ میں حصہ لیں گی۔ وہ ریاست تمل ناڈو کی نمائندگی کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ، لیگ میں شرکت کرنے والے دیگر ٹاپس ایتھلیٹوں میں شریہ گپتا (جموں و کشمیر)-تلوار بازی، ویدکا خوشی (چھتیس گڑھ)-تلوار بازی، تنیکشا کھتری (ہریانہ)-اے پی اور شیتل دلال (ہریانہ)-اے پی شامل ہیں۔

امفال، اورنگ آباد، گوہاٹی اور پٹالیہ سے  اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) کے قومی مہارت کے مرکز (این سی او ای) کی شرکاء بھی اس کی نمائندگی کر رہی ہیں۔ کھیلو انڈیا ویمنز فینسنگ لیگ خواتین کے لیے ایک کھلا قومی سطح کا رینکنگ ٹورنامنٹ ہے اور فینسنگ ایسوسی ایشن آف انڈیا (ایف اے آئی) پورٹل کے ساتھ رجسٹرڈ اور ان کی متعلقہ ریاستوں کے ذریعے نامزد فینسر کی بھی شرکت ہو رہی ہے۔

یہ تین مرحلوں میں منعقد کیا جائے گا۔ مرحلہ 1 اور 2 نئی دہلی میں منعقد کیے جائیں گے، جب کہ آخری مرحلہ پٹیالہ میں ہوگا۔ تین مراحل میں لیگ کے انعقاد کے لیے اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے ذریعے کل 1.54 کروڑ روپے منظور کیے گئے ہیں۔ ہر ایک مرحلہ کے لیے انعام کی رقم 17.10 لاکھ روپے طے کی گئی ہے۔

لیگ سطح کے بعد بین الاقوامی تلوار بازی فیڈریشن کے معیار کے مطابق لیگ سطح کے سرفہرست کھلاڑیوں کے درمیان سیدھا مقابلہ ہوگا۔ اس کے علاوہ، کھیلو انڈیا فینسنگ ویمنز لیگ کے ساتھ، تال کٹورہ اسٹیڈیم میں مذکورہ تاریخوں پر مردوں کے لیے ایک ایف آئی رینکنگ ٹورنامنٹ ہوگا۔

کھیلو انڈیا فینسنگ ویمنز لیگ کھیلو انڈیا کے اسپورٹس فار ویمن جز کی ایک اور کوشش ہے، جو کھیل کے مقابلوں کے ایک وسیع سلسلے میں خواتین کی حصہ داری بڑھا کر ان کو با اختیار بنانے کی سمت میں سب سے ضروری قدم ہے۔ گرانٹ فراہم کرنے سے لے کر پروگراموں کے مجموعی انعقاد تک میں مدد فراہم کی جاتی ہے۔ گزشتہ مقابلوں میں کھیلو انڈیا نیشنل رینکنگ خواتین تیر اندازی ٹورنامنٹ، کھیلو انڈیا نیشنل رینکنگ  نوجوان خواتین کی ویٹ لیفٹنگ کا ٹورنامنٹ، کھیلو انڈیا خواتین کشتی قومی ٹورنامنٹ، کھیلو انڈیا خواتین ہاکی لیگ (اندر-21) اور ساتھ ہی انڈر-17 کھیلو انڈیا گرلز فٹبال لیگ شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-07-22at1.42.11AMBUMV.jpeg

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 7963


(Release ID: 1843949) Visitor Counter : 151


Read this release in: Marathi , English , Hindi