نیتی آیوگ

سی او پی  26 کے صدر اور نیتی آیوگ نے ہندوستان میں برقی نقل و حرکت کو فروغ دینے اور بیٹری کے دوبارہ استعمال اور ری سائیکلنگ مارکیٹ کو فروغ دینے کے لیے اقدامات شروع کیے

Posted On: 21 JUL 2022 7:40PM by PIB Delhi

سی او پی 26 کے صدر عزت مآب آلوک شرما کے 21-22 جولائی 2022 کو ہندوستان کے دورے کے دوران، نیتی آیوگ نے ​​آج دو اہم اقدامات کا آغاز کیا  برقی نقل و حرکت  کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے – ای-امرت (ایکسلریٹڈ ای-موبلٹی ریوولیوشن فار انڈیاز ٹرانسپورٹیشن) موبائل ایپلیکیشن  اور ہندوستان میں ایڈوانسڈ کیمسٹری سیل بیٹری کے دوبارہ استعمال اور ری سائیکلنگ مارکیٹ پر رپورٹ۔ ان کا آغاز سی او پی 26 کے صدر محترم آلوک شرما، نیتی آیوگ کے اعزازی وائس چیئرمین مسٹر سمن بیری اور نیتی آیوگ کے سی ای او مسٹر پرمیسورن ائیر نے کیا۔

ہندوستان ان 42 رہنماؤں میں شامل ہے جنہوں نے سی او پی26 موسمیاتی سربراہی اجلاس کے موقع پر شروع کی گئی برطانیہ  کے گلاسگو پیش رفتوں کی حمایت اور تائید کی ۔ ہندوستان برطانیہ اور امریکہ کے ساتھ مل کر روڈ ٹرانسپورٹ پر گلاسگو پیش رفت کا شریک کنوینر بھی ہے۔ روڈ ٹرانسپورٹ پر پیش رفت کا مقصد زیڈ ای ویز بنانا ہے – جس میں 2 اور 3-وھیلرز، کاریں، وین اور ہیوی ڈیوٹی وہیکلز شامل ہیں – یہ ایک نیاپروگرام ہے جس کے تحت انہیں  2030 تک تمام خطوں میں سستا، قابل رسائی اور پائیدار بنا یا جائے گا۔

اس کم کاربن کے بنیادی ڈھانچے کو تقویت دینے کے لیے، نیتی آیوگ ای-گاڑیوں، چارجنگ انفراسٹرکچر اور بیٹری اسٹوریج کے شعبوں میں برطانوی حکومت کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔ لانچ کے دوران خطاب کرتے ہوئے، سی او پی 26 کے صدر نے بتایا: "ہندوستان دنیا کی پانچویں سب سے بڑی اور تیزی سے بڑھتی ہوئی گاڑیوں کی منڈی ہے، جو الیکٹرک گاڑیوں کو استعمال کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر صلاحیت فراہم کرتا ہے۔ کاربن کی صفراخراج والی گاڑیوں (زیڈ ای ویز) کی طرف منتقلی اچھی طرح سے جاری ہے اور اس کی رفتار میں تیزی آرہی ہے، جس سے 100,000 نئی ای-موبلٹی نوکریاں پیدا ہو رہی ہیں، ساتھ ہی ساتھ ٹیکنالوجی کے اخراجات میں کمی آئی ہے اور  اس بات کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ ہم جس ہوا میں سانس لیتے ہیں وہ صاف ستھری ہے اور درآمدی ایندھن پر ہمارا انحصار کم ہو رہا ہے۔

برقی نقل و حرکت پر یوکے-نیتی آیوگ کے اشتراکی اقدامات کا آغاز کرتے ہوئے، مسٹر آلوک شرما نے کہا کہ "یہ اقدامات نہ صرف الیکٹرک گاڑیوں کے بنیادی ڈھانچے پر، بلکہ مجموعی طور پر موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنے پر برطانیہ-ہندوستان کے تعاون کی پائیدار قدر کو ظاہر کرتے ہیں۔مجھے امید ہے کہ  مستقبل میں بھی ہماری شراکت داری اسی طرح  جاری رہے گی۔"

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001GOGS.jpg

نیتی آیوگ کے اعزازی نائب چیئرمین نے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "ٹرانسپورٹ سسٹم کی برقی کاری ہندوستان کی تبدیلی کی نقل و حرکت کے نمونے کا کلیدی محرک ہے۔ اس ماحول دوست منتقلی کو متحرک کرنے کے لیے ہندوستان کے نئے سبز بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے عوامی اور نجی سرمایہ کی فراہمی میں کئی گنا اضافے کی ضرورت ہوگی۔

ای وی اقدامات کے آغاز کے دوران، سی ای او نیتی آیوگ نے ​​اس بات پر روشنی ڈالی کہ ای وی ایکو سسٹم کی تیز رفتار ترقی، صنعتی برادری کی طرف سے  شرکت میں اضافہ ، بین الاقوامی تعاون اور معاون حکومتی پالیسیاں، اگلی دہائی کے دوران بھارت کے ای وی کو اپنانے کے عمل کو تقویت بخشیں گی۔

ای -امرت ایپ صارفین کو اہم معلومات فراہم کرتی ہے جیسے کہ مشغولیت کے وسائل جو انہیں الیکٹرک گاڑیوں کے فوائد کا اندازہ لگانے، بچت کا تعین کرنے اور ہندوستانی الیکٹرک گاڑیوں کی مارکیٹ اور صنعت میں ہونے والی پیش رفت سے متعلق تمام معلومات بہت آسانی کے ساتھ حاصل کرنے کے قابل بناتے ہیں۔ موبائل ایپ، جو آج گوگل پلے سٹور پر اینڈرائیڈ ورژن میں دستیاب ہوگی، ای -امرت  (www.e-amrit.niti.gov.in).کا فالو اپ ہے۔

 

ایپ تک یہاں رسائی حاصل کی جا سکتی ہے:

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.eamrit

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002XYOO.jpg

’’ہندوستان میں ایڈوانسڈ کیمسٹری سیل بیٹری کا دوبارہ استعمال اور ری سائیکلنگ مارکیٹ ‘‘ کے بارے میں رپورٹ جو کہ برطانیہ کے گرین گروتھ فنڈ تکنیکی تعاون کی سہولت سے تعاون یافتہ ہے، اس کا مقصد موجودہ اور ابھرتی ہوئی بیٹری ٹیکنالوجیز کی بیٹری کی ری سائیکلنگ کو فروغ دینا ہے، اور بیٹری کی سپلائی چین کو برقی گاڑیوں میں اضافہ کے طور پر بڑھانا ہے۔ رپورٹ ہندوستان کے سی او پی26 کے اہداف کو پورا کرنے میں توانائی کی  ذخیرہ  کاری کے اہم کردار پر روشنی ڈالتی ہے۔

رپورٹ یہاں پڑھیں: https://www.niti.gov.in/sites/default/files/2022-07/ACC-battery-reuse-and-recycling-market-in-India_Niti-Aayog_UK.pdf

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003VSN2.jpg

 

*************

 

 

ش ح ۔ س ب۔ م ص

U. No.7942



(Release ID: 1843714) Visitor Counter : 186


Read this release in: English , Hindi , Marathi