نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کھیلو کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے ممبئی میں فٹ انڈیا کوئز کے ریاستی سطح کے فاتحین کو اعزاز سے نوازا


’’کھیلو انڈیا اور فٹ انڈیا ہندوستان میں سب سے کامیاب مہمات میں سے ہیں‘‘

’’نو کروڑ سے زیادہ لوگوں نے فٹ انڈیا مہم میں حصہ لیا‘‘

ممبئی کے پی جی گروڈیا اسکول سے تانے گوتم شیٹھ  اور آکاش وشوا ناتھ مہاراشٹر کے فاتحین ہیں

Posted On: 21 JUL 2022 8:34PM by PIB Delhi

امور نوجوان اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج ممبئی میں امور نوجوان اور کھیلوں کی وزارت کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب میں فٹ انڈیا کوئز کے ریاستی سطح کے فاتحین کو اعزاز سے نوازا۔

ملک بھر کے 72 طلبا اور 36 اسکولوں کو 99 لاکھ روپے نقد انعامات بھی دیئے گئے۔ 360 اسکولوں نے ریاستی راؤنڈ میں مقابلہ کیا ،جس کا انعقاد  فروری اور مارچ 2022 کے مہینے میں ہواتھا۔

فاتحین سے خطاب کرتے ہوئے جناب انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ فٹ انڈیا مہم نے متعدداقدامات اور فٹنس مہمات جیسے فٹ انڈیا اسکول ویک ،فٹ انڈیا فریڈم رن، فٹ ان سائیکلوتھن  اور متعدد دیگر مہمات کو جلا بخشا۔9.03 کروڑ لوگوں نے اس عوامی مہم میں حصہ لیا ۔

وزیر موصوف نے کہا کہ فٹ انڈیا کوئز وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ویژن کے مطابق فٹ انڈیا مہم کو فروغ دینے کے ساتھ کھیلوں کے لئے بیداری اور فٹنس اور ایک صحت مند ،تندرست ہندوستان کی تخلیق کے لئے تحریک دے گا۔

وزیر موصوف نے کہا کہ آپ میں سے ہر کوئی کھیلوں اور تندرستی کا اب ایک سفیر ہے ،انھوں نے طلبا سے فٹ انڈیا موبائل ایپ پر ان مہمات کو عام کرنے کی گزارش کی۔

وزیر موصوف نے اعادہ کیا کہ وزیر اعظم نے فٹ انڈیا مہم کو ہندوستان کو ایک تندرست اور صحت مند ملک بنانے کے ویژن کے ساتھ اس کی شروعات کی ہے۔ انھوں نے آگے کہا کہ کھیلو انڈیا اور فٹ انڈیا سب سے کامیاب مہمات میں سے ہیں۔ وزیر موصوف نے طلبا کو نہ صرف اپنے کیرئر کی اونچائیاں حاصل کرنے کے بارے میں سوچنے کی بات کی بلکہ انھوں نے ملک کی ترقی میں اپنا تعاون پیش کرنے کی بھی گزارش کی۔ آزادی کا امرت مہوتسو کی جاری تقریب کے بارے میں بات کرتے ہوئے انھوں نے طلبا کو یاد دلایا کہ ہمیں نہ صرف اپنے حقوق کے بارے میں بلکہ آئین میں جو ذمہ داریاں طے کی گئی ہیں ، ان کے بارے میں بھی غور وفکر کرنے کی ضرورت ہے۔

فٹ انڈیا کوئز کے بارے میں

ہندوستان کی کھیلوں کی  تاریخ کے بارے میں طلبا کے درمیان بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے فٹ انڈیا کوئز کی شروعات کی گئی جس کے ابتدائی مراحل میں 36299 طلبا نے شرکت کی جہاں ایک پلیٹ فارم پر 13500 اسکولوں نے آن لائن مسابقت میں حصہ لیا۔جس کی میزبانی نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی(این ٹی اے ) نے کی۔

ان میں سے 360 منتخبہ اسکولوں نے ریاستی مراحل میں مقابلہ کیا۔ کوارٹر فائنل اور سیمی فائنل راؤنڈس کی ایک سیریز کے بعد 36 ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے فائنلسٹ کو قومی فائنل میں شرکت کے لئے پہچان کی گئی ۔

مہاراشٹر سے پی جی گروڈیا اسکول (آئی سی ایس ای )ممبئی کے تانے گوتم شیٹھ اور آکاش وشو اناتھ نے فٹ انڈیا کوئز کے ریاستی سطح کے چمپئن کا ایوارڈ حاصل کیا۔

امور نوجوان اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر، پی جی گروڈیا آئی سی ایس ای اسکول ، ممبئی اور ایچ او ڈی ، اسپورٹس ونودپاٹل سے طالب علم تانے گوتم شیٹھ اور آکاش وشواناتھ کو اعزاز سے نوازتے ہوئے۔

ریاستی راؤنڈس کے 36 ٹیموں (ہر ٹیم میں دوطلبا) اور ان کے اسکولوں کے نمائندوں کو 250000روپے کے انعامی رقم سے نوازا گیااور دو طلبا میں سے ہر ایک کو 12500 روپے دیا گیا۔

نیشنل راؤنڈس

فٹ انڈیا کوئز کے قومی مرحلے کی اب شروعات ہوچکی ہے۔ جسے اسٹار اسپورٹس پر نشر کیا جائے گا۔ فٹ انڈیا کوئز کے قومی مراحل میں  چمپئن اسکول کے لئے انعامی رقم 25 لاکھ روپے ، طلبا کے لئے ڈھائی لاکھ روپے (ہر طالب علم کو 125000) ہے۔ پہلے رنر اپ کو پندرہ لاکھ روپے (اسکول) اور طلبا کو ایک لاکھ پچاس ہزار (ہر طالب علم کو 75 ہزار) اور دوسرے رنر اپ کو دسلاکھ روپے (اسکول) اور طلبا کو ایک لاکھ روپے (ہر طالب علم کو پچاس ہزار روپے ملے گا)۔

فاتحین کی مکمل فہرست یہاں سے حاصل کی جاسکتی ہے۔

****

Follow us on social media: @PIBMumbai   Image result for facebook icon /PIBMumbai    /pibmumbai  pibmumbai[at]gmail[dot]com

 

 

U.No:7937

ش ح۔ع ح۔س ا


(Release ID: 1843694) Visitor Counter : 148


Read this release in: Marathi , English , Hindi