امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ و تعاون جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی اور انھیں ملک کے اعلیٰ ترین عہدے پر منتخب ہونے کے تاریخ ساز موقع پر مبارکباد پیش کی


قوم، خصوصاً قبائلی سماج، بہت خوش ہے اور صدارتی انتخاب میں ان کی زبردست کامیابی کا پرجوش جشن منا رہی ہے

این ڈی اے امیدوار محترمہ دروپدی مرمو، جو ایک عام  قبائلی خاندان سے تعلق رکھتی ہیں، ان کا انتخاب ملک کے لیے فخر کا لمحہ ہے

جناب نریندر مودی کی قیادت میں، میں قبائلی فخر محترمہ دروپدی مرمو کے حق میں ووٹ دینے پر این ڈی اے اتحادیوں، دیگر سیاسی پارٹیوں اور آزاد امیدواروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں یہ جیت انتودیہ کے عزم اور قبائلی سماج کو بااختیار بنانے کی سمت میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے

محترمہ دروپدی مرمو مشکل حالات کا سامنا کرتے ہوئے قوم کے اعلیٰ ترین عہدے پر پہنچی ہیں، یہ ہماری جمہوریت کی بے پناہ طاقت کو ظاہر کرتا ہے

اتنی جدوجہد کے بعد بھی انھوں نے قوم اور معاشرے کی خدمت میں جس بے لوثی کے ساتھ خود کو وقف کیا ہے وہ سب کے لیے تحریک کا باعث ہے

مجھے یقین ہے کہ بھارت کی پندرہویں صدر کے طور پر محترمہ مرمو کے دور پر ملک ناز کرے گ

Posted On: 21 JUL 2022 9:34PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 21 جولائی 2022:

مرکزی وزیر داخلہ و تعاون جناب امت شاہ نے محترمہ دروپدی مرمو کو صدارتی انتخاب میں تاریخ ساز کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور آج نئی دہلی میں ان سے ملک کے اعلیٰ ترین عہدے پر انتخاب کے موقع پر ملاقات کی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001OIV4.jpg

 

جناب امت شاہ نے اپنے ٹویٹس میں کہا کہ قوم، خصوصاً قبائلی سماج، بہت خوش ہے اور صدارتی انتخابات میں ان کی زبردست کامیابی کا پرجوش جشن منا رہی ہے۔ این ڈی اے امیدوار محترمہ دروپدی مرمو، جن کا تعلق ایک عام قبائلی خاندان سے ہے، کا انتخاب ملک کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔ میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ یہ فتح انتودیہ کے عزم اور قبائلی معاشرے کو بااختیار بنانے کی سمت میں ایک سنگ میل ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002YTDQ.jpg

 

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ محترمہ دروپدی مرمو مشکل حالات کا سامنا کرتے ہوئے ملک کے اعلیٰ ترین عہدے پر پہنچی ہیں، یہ ہماری جمہوریت کی بے پناہ طاقت کو ظاہر کرتا ہے۔ اتنی جدوجہد کے بعد بھی جس بے لوثی کے ساتھ انھوں نے خود کو قوم اور معاشرے کی خدمت کے لیے وقف کیا وہ سب کے لیے تحریک کا باعث ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ و تعاون نے یہ بھی کہا کہ جناب نریندر مودی کی قیادت میں قبائلی فخر محترمہ دروپدی مرمو کے حق میں ووٹ دینے پر این ڈی اے اتحادیوں، دیگر سیاسی پارٹیوں اور آزاد امیدواروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ بھارت کی پندرہویں صدر کے طور پر محترمہ مرمو کی مدت کار پر ملک ناز کرے گا۔

 

***

(ش ح - ع ا - ع ر)

U. No. 7931

 



(Release ID: 1843658) Visitor Counter : 147


Read this release in: Bengali , English , Hindi , Punjabi