بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ٹی پی سی نے نیٹ زیرو جی ایچ جی اخراج ، این ٹی پی سی کے لئے نقشۂ راہ اختیار کرنے کی خاطر نیتی آیوگ کے ساتھ اسٹیٹمنٹ آف انٹنٹ  پر دستخط کئے

Posted On: 21 JUL 2022 4:01PM by PIB Delhi

 

   

این ٹی پی سی لمیٹیڈ نے کل نیتی آیوگ کے ساتھ نیٹ زیرو جی ایچ جی کے اخراج کا روڈ میپ تیار کرنے کے لئے اسٹیٹمنٹ آف انٹنٹ پر دستخط کئے ہیں۔ ملک کے بجلی کے سیکٹر کو ماحول دوست بنانے کی جانب راہ ہموار کرنے کے لئے ایس او آئی کا مقصد توانائی کی پیداوار کو متنوع بنانے کی این ٹی پی سی کی حکمت عملی میں سہولت پیدا کرنے کی خاطر ایک فریم ورک کو قطعی شکل دینا ہے  تاکہ آخر کار کاربن کے اخراج کو کم کیا جا سکے اور 2070 ء تک صفر اخراج کے ہدف کو حاصل کرنے کی بھارت کی کوششوں میں مدد کی جا سکے ۔

 

جیسا کہ حکومت ہند نے سی او پی 26 کے  دوران ’ پنچ امرت ‘ اہداف کا اعلان کیا ہے، نیتی آیوگ 2070 ء تک نیٹ زیرو اخراج حاصل کرنے کے لئے مختلف منظرناموں/ طریقوں  کو تیار کرنے کے لئے کام کر رہا ہے۔ 17 فی صد نصب شدہ پیداواری صلاحیت کے ساتھ این ٹی پی سی ملک کی بجلی کی ضروریات کا تقریباً 24 فی صد  فراہم کرتا ہے۔ اس اشتراک سے این ٹی پی سی مندرجہ ذیل کاموں کے لئے نیتی آیوگ کی مہارت کا استعمال کر سکے گا:

  • حکومت ہند کے ’ پنچ امرت ‘ اہداف کے خطوط پر این ٹی پی سی کے لئے نیٹ زیرو جی ایچ جی اخراج کا نقشۂ راہ ۔
  • 2030 ء ، 2037 ء ، 2045 ء اور 2070 ء کے لئے منظر ناموں  کی تیاری سمیت اخراج اور توانائی  (پورٹ فولیو مکس) ماڈلنگ ۔
  • جی ایچ جی  کم کرنے کی خاطر تمام اقدامات کو یکجا کرنے کے لئے این ٹی پی سی  میں  کاربن مینجمنٹ یونٹ ( سی ایم یو ) کے قیام میں مدد ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا   ) 

U. No. 7912

 



(Release ID: 1843654) Visitor Counter : 152


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Punjabi