وزارت سیاحت
وزارت ثقافت نے سیاحت اور مقامات پر مرکوز نظریے کے ساتھ پائیدار اور ذمہ دار مقامات کے فروغ کیلئے سودیش درشن 2.0 کو نئی شکل دی ہے: جناب جی کشن ریڈی
Posted On:
21 JUL 2022 5:16PM by PIB Delhi
سیاحت کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات دی ہے کہ وزارت سیاحت ‘سودیش درشن’ اور ‘پرشاد’کی اپنی اسکیموں کے تحت ملک میں سیاحتی بنیادی ڈھانچے کے فروغ کیلئے ریاستی حکومتوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کی انتظامیہ / مرکزی ایجنسیوں وغیرہ کو مالی امداد فراہم کرتی ہے۔ اس اسکیم کے تحت پروجیکٹوں کو فنڈ کی دستیابی، مناسب تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ (ڈی پی آر) پیش کرنے، اسکیم کے اصول وضوابط پر عمل کرنے اور پہلے کے جاری کیے گئے فنڈ کے استعمال وغیرہ کے تحت منظور کیا جاتا ہے۔
سیاحت کی وزارت نے سیاحت اور مقامات پر مرکوز نظریے کے ساتھ پائیدار اور ذمہ دار مقامات کو فروغ دینے کیلئے اب سودیش درشن اسکیم کو سودیش درشن 2.0 (ایس ڈی 2.0) کے طور پر نئی شکل دی ہے اور ایس ڈی 2.0 اسکیم کیلئے اصول وضوابط کو ساجھا کیا ہے۔ نئے سیاحتی پروجیکٹوں کی منظوری ایک مستقل جاری رہنے والا عمل ہے۔
سیاحت کی وزارت نے سودیش درشن اور مذہبی یاترا کے احیاء اور روحانی، وراثتی تحفظ مہم پر قومی مشن (پرشاد) کی اپنی اسکیموں کے تحت ان پروجیکٹوں کے قیام کے بعد سے تملناڈو ریاست میں 03 پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 7925)
(Release ID: 1843608)
Visitor Counter : 182