وزارت آیوش
معالجاتی اُلٹی (ایمیسس) کے لیے جدید خودکار نظام یا آلہ کے استعمال کے لیے پیٹنٹ عطا کیا گیا
معالجاتی ایمیسس کے ذریعے آیوروید سے علاج اب آسان اور سہولت آمیز
Posted On:
21 JUL 2022 5:26PM by PIB Delhi
آیوش سیکٹر لگاتار آیوروید سے مختلف علاجوں کے لیے ٹیکنالوجی اور نئے اختراعات کا استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ معالجاتی اُلٹی (ایمیسس) کے لیے ایک جدید خودکار نظام یا آلہ تیار کیا گیا ہے، جو اس علاج کو آسان اور سہولت آمیز بنا دے گا۔ ہندوستانی معالجاتی نظام کے لیے قومی کمیشن (این سی آئی ایس ایم) میں بورڈ آف آیوروید کے صدر، ڈاکٹر بی شری نواس پرساد اور موجدوں کی ان کی ٹیم کو حکومت ہند کے پیٹنٹ کنٹرولر کے ذریعے معالجاتی اُلٹی کے لیے جدید خود کار نظام یا آلہ تیار کرنے کے لیے ایک پیٹنٹ عطا کیا گیا۔
آیوروید میں پنچ کرم بنیادی طریقہ علاج ہے۔ پنچ کرم کو روک تھام، انتظام، علاج کے ساتھ ساتھ تازگی کے مقصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ وامن (معالجاتی اُلٹی)، وریچنا (معالجاتی صفائی)، بستی (طبی اینیما)، ناسیا (ناک کے راستے علاج) اور رکت موکشنا (خون بہانے کے ذریعے علاج) پنچ کرم کے تحت پانچ طریقے ہیں۔
وامن یعنی، ایک طبی طریقہ جو منہ کے راستے سے گندگی یا خرابیوں کو باہر نکالتا ہے۔ مریض اور پنچ کرم کے ماہر صلاح کار دونوں کے لیے اثر میں لانے کا عمل مشکل ہے۔ اس کے علاوہ اُلٹی کو صفائی سے سنبھالنا ایک بڑا چیلنج ہے۔ اب تک طریقہ کو آسان بنانے کے لیے کوئی بھی تکنیک ایجاد نہیں ہوئی ہے۔
پیٹنٹ والے موجودہ ’جدید خودکار آلہ یا معالجاتی الٹی کے نظام‘ کو مشکل وامن عمل کو آرام سے کرانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ یہ تکنیک عمل کے دوران مریضوں کے اہم ڈیٹا کی نگرانی کے لیے مانیٹر سے لیس ہے۔ اُلٹی کو صفائی کو اور بائیو میڈیکل کچرا کے انتظام کی پالیسی کے مطابق سنبھالنے کے لیے التزام ہے۔ اسے ایمرجنسی کٹ کے ساتھ فراہم کیا جاتا ہے، جس کی عمل آوری کی پیچیدگیوں کا انتظام کرنے کے لیے ضرورت ہوتی ہے۔ عمل آوری کا تجزیہ کرنے کے لیے ضروری کلینکل پیمانے بھی خودکار ہیں۔ مجموعی طور پر یہ تکنیک وامن کے عمل کو آرام سے کرانے کے لیے مکمل حل ہے۔
اس پروڈکٹ کو کے ایل ای آیور ورلڈ کے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ایورٹیک انکیوبیشن سنٹر اور بیلگاوی، کرناٹک میں کے ایل ای انجینئرنگ کالج نے تیار کیا ہے۔ ٹیکنالوجی آئی آئی سی ڈی سی 2018 اور این ایس آر سی ای ایل، آئی آئی ایم بنگلور میں انکیوبیٹ میں سرفہرست 10 میں تھی اور ڈی ایس ٹی اور ٹیکساس انسٹرومینٹس کے ذریعے امداد یافتہ تھی۔
یہ جدید خودکار نظام آیوروید برادری کو ٹیکنالوجی کے استعمال کے ساتھ آیوروید کو پڑھانے اور مشق کرنے میں مدد کرے گی۔ آگے چل کر اس ایجاد کے کمرشلائزیشن پر بھی توجہ دی جا رہی ہے، تاکہ اسے ملک کے تمام اسپتالوں میں استعمال کیا جا سکے۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 7923
(Release ID: 1843604)
Visitor Counter : 262