محنت اور روزگار کی وزارت

میٹرنٹی بینیفٹ (ترمیمی) قانون 2017 کے تحت زچگی کے دوران مراعات

Posted On: 21 JUL 2022 2:46PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 21 جولائی 2022 :

میٹرنٹی بینیفٹ ایکٹ 1961، جیسا کہ میٹرنٹی بینیفٹ (ترمیمی) قانون 2017 میں ترمیم کی گئی ہے، خواتین کارکنوں کو تنخواہ کے ساتھ زچگی کی رخصت اور اداروں کی جانب سے کریشے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس ایکٹ کو مرکزی حکومت کے ساتھ ساتھ ریاستی حکومتیں اپنے اپنے سرکاری شعبوں میں نافذ کرتی ہیں جن میں کان کنی، فیکٹریاں اور تعمیرات میں مصروف ادارے شامل ہیں۔

زچگی کی مراعات ان خواتین کارکنوں کو بھی فراہم کی جاتی ہیں جو ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس (ای ایس آئی) ایکٹ 1948 کی دفعات کے تحت شامل ہیں۔ زچگی مراعات قانون کے تحت زچگی کے فائدے کی ادائیگی کی حقدار ہر خاتون کو اس ایکٹ کے تحت اس وقت تک احاطہ کیا جاتا ہے جب تک کہ وہ ای ایس آئی ایکٹ 1948 کے تحت زچگی کی مراعات حاصل کرنے کی اہل نہ ہو جائے۔

سال 2019-20، 2020-2021 اور 2021-22 کے دوران ای ایس آئی ایکٹ 1948 کے تحت زچگی کی مراعات حاصل کرنے والی خواتین کارکنوں کی تعداد حسب ذیل ہے:

سال

تعداد

2019-2020

49200

2020-2021

46327

2021-2022

45610

 

 

 

 

 

 

 

 

 

***

(ش ح - ع ا- ع ر)

U. No. 7902



(Release ID: 1843546) Visitor Counter : 116


Read this release in: English , Bengali , Tamil