جل شکتی وزارت

کین-بیٹوا لنک پروجیکٹ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا دوسرا اجلاس

Posted On: 20 JUL 2022 6:38PM by PIB Delhi

کین-بیتوا لنک پروجیکٹ (ایس سی-کے بی ایل پی) کی اسٹیئرنگ کمیٹی کی دوسری میٹنگ آج وگیان بھون، نئی دہلی میں سکریٹری، ڈی او ڈبلیو آر، آر ڈی اور جی آر، وزارت جل شکتی کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں مدھیہ پردیش اور اتر پردیش دونوں ریاستوں کے نمائندوں اور مختلف مرکزی وزارتوں اور نیتی آیوگ کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

 

سکریٹری، ڈی او ڈبلیو آر، آر ڈی اور جی آر، ایم او جے ایس نے اپنے ابتدائی کلمات میں اس بات پر زور دیا کہ کین-بیتوا لنک پروجیکٹ جو کہ بنڈیل کھنڈ خطے کی آبی سلامتی اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے اہم ہے، کو جدید ترین ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے پراجیکٹ سے متاثرہ لوگوں کے آر اینڈ آر  کا صحیح طریقے سے خیال رکھ کر اور خطے کے تحفظ، خاص طور پر پنا ٹائیگر ریزرو کی زمین کی تزئین پر منحصر نسلوں کے  اقسام کے بارے میں جاننے کے ذریعہ مقررہ وقت میں لاگو کیا جانا چاہیے۔

میٹنگ کے دوران ایجنڈا کے مختلف آئٹمز پر غور کیا گیا جس میں پہلی میٹنگ کے دوران کیے گئے فیصلوں، سال 23- 2022 کے لیے ورک پلان، پراجیکٹ مینجمنٹ کنسلٹنسی کی مصروفیت، زمین کے حصول اور متاثرہ دیہات کے آر اینڈ آر، کین- بیٹوا لنک پروجیکٹ اتھارٹی کے دفاتر کے قیام،  وائلڈ لائف انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے ذریعہ گریٹر پنا کے لیے تیار کردہ مربوط لینڈ اسکیپ مینجمنٹ پلان کا نفاذ، کے بی ایل پی اے کے مالی اختیارات، کیے گئے اخراجات پر ریاست کو باز ادائیگی وغیرہ کا احاطہ کیا گیا۔

کے بی ایل پی کے لیے ایک ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ تشکیل دینے کی بھی تجویز دی گئی جو اتھارٹی کو مختلف منصوبہ بندی اور تکنیکی معاملات کا جائزہ لے کر مشورہ دے گی۔ ایک آر اینڈ آر کمیٹی کے قیام کی تجویز دی گئی جو شفاف اور وقت مقررہ کے طریقے سے آر اینڈ آر پلان کے نفاذ کی نگرانی کرے گی۔ پراجیکٹ کے لینڈ اسکیپ مینجمنٹ پلان (ایل ایم پی) اور انوائرمنٹ مینجمنٹ پلان (ای ایم پی) پر عمل درآمد کے لیے ایک گریٹر پنا لینڈ اسکیپ کونسل تشکیل دینے کی بھی تجویز پیش کی گئی۔

 

*************

( ش ح ۔ ا ک۔ ر ب(

U. No. 7886



(Release ID: 1843373) Visitor Counter : 103


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi