الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

دیہی علاقوں میں ڈیجیٹل خواندگی

Posted On: 20 JUL 2022 3:46PM by PIB Delhi

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت جناب راجیو چندرشیکھر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ڈیجیٹل کے اختیار کو بڑھانے کیلئے الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت  (ایم ای آئی ٹی وائی) ملک خصوصاً دیہی علاقوں میں شہریوں کو ڈیجیٹل خواندگی فراہم کرنے پر توجہ دے رہا ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی کابینہ سکریٹری کی طرف سے فروری 2017 میں پردھان منتری گرامین ڈیجیٹل ساکشرتا ابھیان (پی ایم جی ڈی آئی ایس ایچ اے) کو منظوری دی گئی تھی تاکہ ملک بھر میں 6 کروڑ دیہی گھروں ( فی شخص ایک گھر) کا احاطہ کرنے کے ہدف کے  ساتھ دیہی بھارت میں ڈیجیٹل خواندگی کو بڑھایا جاسکے۔

اب تک تقریباً 6.15 کروڑ امیدواروں کا اندراج کیا گیا ہے اور 5.24 کروڑ کو تربیت دی گئی ہے اور ای ایم جی ڈی آئی ایس ایچ اے اسکیم کے تحت 3.89 کروڑ امیدواروں کو سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے۔

پی ایم جی ڈی آئی ایس ایچ اے  اسکیم مدھیہ پردیش ریاست سمیت دیہی بھارت میں نافذ کی جارہی ہے ۔ 37.24 لاکھ کے نشانے کے برخلاف اب تک 45.42 لاکھ امیدواروں کو تربیت دی گئی ہے ان میں سے 33.51 لاکھ امیدواروں کو اس اسکیم کے تحت مدھیہ پردیش میں باقاعدہ سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے۔

حکومت نے پی ایم جی ڈی آئی ایس ایچ اے اسکیم کے لئے 3 اثرانداز والے جائزہ مطالعات شروع کیے ہیں۔ اس اسکیم کا اثرانداز والا جائزہ مطالعہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن نے مالی سال 21-2020 میں کیا تھا۔ اس اسکیم کی جامع اور طریقہ کار  پر مبنی  جائزے کے بعد انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن نے اپنی رپورٹ مکمل کرلی  جس میں کہا گیا ہے کہ پی ایم جی ڈی آئی ایس ایچ اے ایک ڈیجیٹل لٹریسی پروگرام کے طور پر ملک میں ڈیجیٹل خلا کو پُر کرنے میں نہ صرف ایک اہم اور ناگزیر حصے کا رول ادا کرتا ہے بلکہ اسے ایک معلوماتی معاشی اور سوسائٹی کو تبدیل کرنے میں بھی اہم رول ادا کرتا ہے۔

ایسا لگتا ہے دیہی علاقوں میں ڈیجیٹل خواندگی حاصل کرنے کی زبردست مانگ ہے جیسا کہ پی ایم جی ڈی آئی ایس ایچ اےاسکیم کے تحت اندراج کی تعداد 6.15 کروڑ سے زیادہ ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ ح ا۔ ع ن۔

U-7884



(Release ID: 1843367) Visitor Counter : 133


Read this release in: English , Gujarati , Tamil