کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

محترمہ انوپریا پٹیل نے بھارت کے دورے پر آئے ہوئے  گیبون کےوزیر صنعت کوبتایا کہ  تجارت کے نظام میں تنوع ،دوطرفہ سرمایہ کاری میں  عمیق تر تعاون اور کلیدی شعبوں میں  ہنرمندی کو ترقی دینے کی ضرورت ہے


شمسی توانائی کے شعبے میں ہندوستان کی مہارت اورمعلومات سے گیبون کو فائدہ ہوسکتا ہے :محترمہ پٹیل

تجارت وصنعت کی مرکز ی وزیر مملکت محترمہ انوپریا پٹیل نےگیبون کے  وزیر مملکت برائے صنعت  پاکوم موبلیٹ بوبیا سے ملاقات کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 20 JUL 2022 4:49PM by PIB Delhi

تجارت و صنعت کی مرکزی وزیر مملکت  (ایم او ایس ) محترمہ ا نوپریا پٹیل نے آج جمہوریہ گیبون کے وزیر مملکت برائے صنعت جناب پاکوم موبلیٹ بوبیاسے ملاقات کی ، جوکہ ہند- افریقہ ترقی شراکت داری کے موضوع پر منعقدہونےوالی 17 ویں سی آئی آئی-  ایگزم بینک کانکلیومیں شرکت کرنےکے لئےنئی دہلی کے دو  روزہ دورے پر آئے ہوئے ہیں ۔  وزیر محترم موبلیٹ موبیاکے ساتھ دس ارکان پر مشمل ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی آیا ہے ،  جس میں  جمہوریہ گیبون کے  سرمایہ کاری کے فروغ اور  سرکاری ، نجی شراکت داری  کے وزیرمسٹر ہیوگس  ایم بڈنگامڈیا اورامور خارجہ کی نائب وزیر محترمہ یولاندے کرسٹین نیونداشامل ہیں ۔

 

 

دونوں وزراکے درمیان ترقی پسندانہ اور نتیجہ خیز گفتگو ہوئی ، جس میں دو طرفہ تجارت،کاروبار، دونوں ممالک کےدرمیان اقتصادی اورسرمایہ کارانہ تعلقات  کے پورے سلسلے کا احاطہ کیا گیا ۔  دونوں وزرانےسرگرم اقتصادی روابط اور تبادلہ خیال کیا اور باہمی تعاون کے لئے  نئے علاقوں کی شناخت کی، خاص طور پر کان کنی، دفاع، زراعت ، حفظان صحت ، ادویہ سازی اور قابل تجدید توانائی  کے شعبہ جات۔دونو ں وزرا نے  اضافہ پذیر دوطرفہ تجارت پر اطمینان کااظہار کیاجو  2021-22 کے دوران  عالمی وبا کے اثرات کے باوجود 1.2 بلین امریکی ڈالر کے نشانے کو پارکرگئی ۔ انہو ں نے تجارتی نظام میں تنوع پیدا کرنےاور دوطرفہ سرمایہ کاری میں مزیدباہمی تعاون کی ضرورت کا بھی اعتراف کیا ۔

وزیرمحترم موبلیٹ موبیانےگیبون میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع سے بھارتی وزیر مملکت کو آگاہ کرایا۔ یہ مواقع خاص طور پر گیبون کے خصوصی اقتصادی زون (جی ایس ا ی زیڈ) میں ہیں ۔ یہاں ہندوستانی کمپنیوں نے  دواسازی ، ٹمبر ، کان کنی، اسٹیل اور خوراک کی ڈبہ بندی جیسے مختلف شعبہ جات میں  اپنی مینوفیکچرنگ اکائیاں  قائم کررکھی ہیں ۔ دونوں وزرانے ہنرمندی کی ترقی/ کوالٹی اسٹینڈرڈس سمیت کلیدی شعبوں میں تربیت اورصلاحیت سازی کی ضرورت کا ذکر کیا ۔

بھارتی وزیرمملکت نے  ’’ابھرتے ہوئے گیبون ویژن 2025‘‘ منصوبے کی ستائش کی  اور گیبون میں انقلابی تبدیلیاں لانے اور اس کی معیشت کو متنوع بنانےمیں ہندوستان کے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ۔  محترمہ پٹیل نے جنیوامیں حال ہی میں ڈبلیو ٹی او کی   وزارتی کانفرنس میں ہندوستان او  رافریقہ گروپ کی مشترکہ کوششوں کی بھی تعریف کی ۔  دونوں  وزرانے مختلف کثیر ملکی تنظیموں،جن میں یو این اورڈبلیو ٹی او بھی شامل ہیں ، میں اپنا تعاون جاری رکھنے پر اتفاق رائے ظاہر کیا ۔

***********

ش ح ۔س ب۔ ف ر

U. No.7877

 


(ریلیز آئی ڈی: 1843345) وزیٹر کاؤنٹر : 119
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Punjabi