خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

آنگن واڑی کارکنان کی بھرتی کے لیے معیار

Posted On: 20 JUL 2022 2:45PM by PIB Delhi

رہنما خطوط کے مطابق، آنگن واڑی سروسز اسکیم کے تحت آنگن واڑی کارکنان کا انتخاب مقامی گاؤں سے ریاستی حکومت/ یو ٹی انتظامیہ کی طرف سے تشکیل کردہ کمیٹی کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ آنگن واڑی ورکرز (AWWs) اور آنگن واڑی مددگاروں (AWHs) کی مصروفیت کے لیے کم از کم تجویز کردہ اہلیت میٹرک ہے اور عمر کی حد 18 سے 35 سال ہے۔

اعزازی کارکن ہونے کی وجہ سے، AWWs اور AWHs کو حکومت کی طرف سے وقتاً فوقتاً طے شدہ ماہانہ اعزازیہ ادا کیا جاتا ہے، جو تمام ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں میں یکساں ہے۔ مرکزی آنگن واڑی مراکز (AWCs) میں AWWs کو 4,500 روپے ماہانہ اعزازیہ دیا جاتا ہے۔ چھوٹے آنگن واڑی مراکز (AWCs) میں AWWs کو 3,500 روپے ماہانہ اور AWHs کو 2,250 روپے ماہانہ ادا کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ، AWHs کو 250 روپے ماہانہ AWWs کو 500 روپے ماہانہ کارکردگی کی بنیاد پر ادا کیا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ، ریاستیں/ مرکز زیر انتظام علاقے بھی اپنے وسائل سے ان کارکنوں کو اضافی مالی مراعات/ اعزازیہ ادا کر رہے ہیں۔ فی الحال آنگن واڑی کارکنان کی تنخواہ میں اضافے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

 

خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔

**************

ش ح۔ ف ش ع-م ف

U: 7847



(Release ID: 1843229) Visitor Counter : 167


Read this release in: English , Gujarati , Tamil