سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

والدین اور بزرگ شہریوں کے رکھ رکھاؤ اور بہبود سے متعلق ایکٹ 2007میں ترمیم

Posted On: 20 JUL 2022 3:08PM by PIB Delhi

نئی دہلی:20؍جولائی2022:

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزیر مملکت محترمہ پرتما بھومک نے آج راجیہ سبھا میں اپنے تحریری جواب میں یہ معلومات  دی ہے کہ والدین اور بزرگ شہریوں کے رکھ رکھاؤ اور بہبود سے متعلق (ترمیمی)ایکٹ 2019ءلوک سبھا میں 11دسمبر 2019ء کو پیش کیا گیا تھا، جس میں دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ بزرگ شہریوں کے لئے ہوم کیئرخدمات شامل ہے، جو کسی بھی وجہ سے روزانہ کی زندگی کی سرگرمیاں انجان دینے میں پریشانی محسوس کرتے ہیں یا جسمانی و ذہنی کمزوری کے شکار ہیں۔

قانون و انتظام کو برقرار رکھنا ریاست کا موضوع ہے۔بزرگ شہریوں کے خلاف جرائم کو روکنے کے لئے، والدین اور بزرگ شہریوں کے رکھ رکھاؤ اور بہبود (ترمیمی)ایکٹ 2019 میں ہر پولس اسٹیشن میں بزرگ شہریوں کے لئے ایک نوڈل افسر اور ہر ضلع میں بزرگ شہریوں کے لئے ایک خصوصی پولس اکائی کا انتظام ہے۔

بزرگوں (متاثر)کی صحت دیکھ بھال کے لئے قومی پروگرام کی موجودہ عوامی مینڈٹ اسکیم میں چل رہے پروجیکٹوں کو پورا کرنا ہے۔

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 7834)



(Release ID: 1843211) Visitor Counter : 134


Read this release in: English , Gujarati , Tamil