کامرس اور صنعت کی وزارتہ

کامرس اور صنعت کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ انوپریہ پٹیل نے ایتھوپیا کے وزیر صنعت جناب میلاکو ایلیبل سے ملاقات کی


دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کو بڑھانے کے لیے تجارتی باسکٹ کو متنوع بنانے کی ضرورت ہے: محترمہ پٹیل نے ایتھوپیا کے وزیر تجارت سے کہا

Posted On: 19 JUL 2022 7:29PM by PIB Delhi

کامرس اور صنعت کی مرکزی وزیر مملکت (ایم او ایس)، محترمہ انوپریہ پٹیل نے آج مسٹر میلاکو ایلیبل، وزیر صنعت، ایتھوپیا سے ملاقات کی جو ہندوستان-افریقہ گروتھ پارٹنرشپ پر 17ویں سی آئی آئی – ایگزم  بینک کنکلیو میں شرکت کے لیے نئی دہلی کے دو روزہ دورے پر ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے ہندوستان-ایتھوپیا دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا۔ روایتی قریبی تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے، جو اب باہمی اور عصری اہمیت کے تمام شعبوں کا احاطہ کرتے ہیں، دونوں وزراء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی شراکت داری کو بڑھانے کے لیے کافی امکانات موجود ہیں۔ دونوں اطراف نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کو بڑھانے کے لیے تجارتی باسکٹ کو متنوع بنانے کی ضرورت کو تسلیم کیا۔ وزیر الیبل نے مزید ایف ڈی آئی کو راغب کرنے کے لیے ایتھوپیا کی حکومت کی کوششوں کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے ایتھوپیا میں ہندوستانی سرمایہ کاری کی بھی تعریف کی جس میں 650 ہندوستانی کمپنیاں 75,000 سے زیادہ لوگوں کو روزگار فراہم کرتی ہیں۔ وزیر مملکت نے ہندوستانی جنرک دواسازی کی صنعت کی طاقت کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے ہندوستانی فارما کمپنیوں کے ذریعہ ایتھوپیا میں مینوفیکچرنگ سہولیات کے قیام میں سہولت فراہم کرنے کی تجویز دی۔

وزیر مملکت نے ایتھوپیا سمیت کم ترقی یافتہ ممالک (ایل ڈی سیز) کے لیے ہندوستان کی ڈیوٹی فری ٹیرف ترجیحی اسکیم پر بھی روشنی ڈالی، جس میں ہندوستان چھ ہندسوں کی سطح پر ہندوستان کی تقریباً 98.2 فیصد ٹیرف لائنوں پر یکطرفہ ڈیوٹی فری/ترجیحی مارکیٹ تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ دونوں فریقوں نے زراعت، فوڈ پروسیسنگ، چمڑے اور ٹیکسٹائل میں وسیع تعاون کے ذریعے مکمل صلاحیتوں کا ادراک کرنے کے مزید مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر مملکت نے ایتھوپیا کے ساتھ ترقیاتی شراکت داری کے تئیں ہندوستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے صلاحیت کی تعمیر اور بی 2 بی  رابطوں کی سہولت بہم پہنچانے کی اہمیت پر زور دیا۔

*************

( ش ح ۔ ا ک۔ ر ب(

U. No. 7820



(Release ID: 1842988) Visitor Counter : 100


Read this release in: English , Hindi