وزارتِ تعلیم
این ٹی اے نے کولّم کا دورہ کرنے کے لئے حقائق کا پتہ لگانے والی کمیٹی تشکیل دی
Posted On:
19 JUL 2022 7:16PM by PIB Delhi
میڈیا کی مختلف رپورٹوں کے ذریعہ کیرلا کے کولم ضلع میں نیٹ (یو جی ۔ 2022) کے ایک سینٹر پر ہونے والے مبینہ واقعہ کے بارے میں وزارت تعلیم کو مطلع کیا گیا ہے۔ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے پہلے ہی اس سلسلے میں وضاحت جاری کردی ہے۔
اس کے علاوہ امور خارجہ اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت جناب وی مرلی دھرن اور کیرلا کے دیگر عوامی نمائندوں نے آج مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان سے ملاقات کی۔ کیرلا حکومت میں اعلی تعلیم اور سماجی انصاف کی وزیر ڈاکٹر آر بندو نے بھی وزیر تعلیم کو ایک خط بھیجا ہے۔
مذکورہ بالا واقعہ کے پیش نظر وزارت تعلیم نے قومی ٹیسٹنگ ایجنسی سے کہا ہےکہ وہ اس واقعہ کے بارے میں سینٹر پر موجود فریقوں سے اس وقت کے حقائق کا پتہ لگائے۔
اسی مناسبت سے تمام حقائق کا تفصیل سے پتہ لگانے کے لئے این ٹی اے کے ذریعہ حقائق کا پتہ لگانے والی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اس کمیٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر مزید کارروائی کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ و ا۔ ن ا۔
(2022۔07۔19)
U-7803
(Release ID: 1842937)
Visitor Counter : 121