وزارت خزانہ

جن سمرتھن پورٹل چوبیسوں گھنٹے دستیاب ہے


جن سمرتھن پورٹل فی الحال قرض سے مربوط 13 سرکاری اسکیموں کے تحت قرض کی سہولت فراہم کرتا ہے

Posted On: 19 JUL 2022 6:05PM by PIB Delhi

حکومت نے 6 جون 2022 کو ’’جن سمرتھ‘‘ پورٹل لانچ کیا تھا۔ خزانہ کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھاگوت کسان راؤ نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ بات کہی۔

وزیر موصوف نے کہا کہ ’’جن سمرتھ‘‘ پورٹل کی اہم خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں:

  1. یہ تمام شراکت دار جیسے مستفیدین، مالی ادارے، مرکزی/ریاستی حکومت کی ایجنسیوں اور نوڈل ایجنسیوں کو مربوط کرتا ہے
  2. درخواست کنندہ شروعات میں اس پورٹل کے توسط سے 13 اسکیموں تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔
  3. سبسڈی کے استحقاق کی جانچ کے لیے درخواست کنندگان کی وجدانی رہنمائی
  4. مستفیدین کے لیے سب سے بہتر اسکیم کی سفارش کی سہولت
  5. ڈجیٹل تصدیق کی بنیاد پر قرض کی درخواست کی ڈجیٹل منظوری
  6. استفادہ کنندہ اپنی قرض درخواست کے اسٹیٹس کی جانکاری حقیقی وقت میں حاصل کر سکتے ہیں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ درخواست کنندگان کے ذریعہ ’’جن سمرتھ‘‘ پورٹل کے استعمال سے قرض کی درخواست اور رقم کی تقسیم کا ضابطہ آسان ہو جائے گا، کیونکہ درخواست کے اپلوڈ ہونے کے بعد آگے کی کاروائی کے لیے اس میں لگے رول انجن ازخود کام کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ اس سے وقت اور محنت کی بچت ہوگی، کیونکہ درخواست کنندہ پورٹل پر قرض کے لیے درخواست دے سکتا ہے، جو چوبیسوں گھنٹے دستیاب ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ پورٹل فی الحال قرض سے مربوط 13 سرکاری اسکیموں کے تحت نوجوانوں، طلبا، صنعت کاروں اور کاشتکاروں کے لیے قرض کی سہولت فراہم کرتا ہے، جن میں تعلیمی قرض، زرعی قرض، کاروباری سرگرمی سے متعلق قرض، روزی روٹی سے متعلق قرض، وغیرہ شامل ہیں۔

محترم وزیر نے کہا کہ کوئی بھی درخواست کنندہ/ استفادہ کنندہ رجسٹر کر سکتا ہے، مختلف سرکاری اسکیموں کے تحت استحقاق کی جانچ کر سکتا ہے اور جن سمرتھن پورٹل کے توسط سے ڈجیٹل قرض منظوری کے لیے درخواست گزار سکتا ہے۔

 

**********

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7792



(Release ID: 1842909) Visitor Counter : 99


Read this release in: Bengali , English , Hindi , Odia