وزارت خزانہ
جی ایس ٹی کے نفاذ کی وجہ سے ہونے والے آمدنی کے نقصان کے لیے ریاستوں کو پانچ برس کی مدت کے لیے جی ایس ٹی معاوضہ
Posted On:
19 JUL 2022 6:03PM by PIB Delhi
آئین (ایک سو ایک ویں ترمیم) ایکٹ 2016 کی دفعہ 18 کے مطابق، پارلیمنٹ، قانون کے ذریعہ اشیاء اور خدمات ٹیکس کونسل کی سفارش پر، اشیاء اور خدمات ٹیکس کے نفاذ کی وجہ سے ہونے والے آمدنی نقصان کے لیے ریاستوں کو پانچ برس کی مدت کے لیے معاوضہ دے گی۔ خزانہ کے مرکزی وزیر مملکت جناب پنکج چودھری نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ بات کہی۔
وزیر موصوف نے کہا کہ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو معاوضہ اور جی ایس ٹی کے تحت وسائل میں اضافہ کے موضوع پر لکھنؤ میں منعقدہ جی ایس ٹی کونسل کی 45ویں میٹنگ میں تفصیل سے تبادلہ خیالات کیے گئے۔ کونسل کے فیصلے کے نتیجہ میں، وزراء کے گروپ (جی او ایم)،یعنی جی ایس ٹی میں اصلاح سے متعلق وزراء کا گروپ اور شرح کی معقولیت سے متعلق وزراء کا گروپ، تشکیل دیے گئے۔ شرحوں کی معقولیت سے متعلق وزراء کے گروپ نے اپنی عبوری رپورٹ پیش کی ہے، جس میں کچھ اُلٹی محصول اصلاح اور رعایت میں تبدیلی کی سفارش کی گئی ہے۔ ان سفارشات پر چنڈی گڑھ میں منعقدہ جی ایس ٹی کونسل کی گذشتہ میٹنگ میں تبادلہ خیالات کیے گئے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ اس کے نتیجہ میں جی ایس ٹی کونسل کی سفارشات کے مطابق مرکز اور ریاستوں کے ذریعہ جی ایس ٹی میں مسلسل اصلاح کی گئی اور حالیہ مہینوں میں جی ایس ٹی ریونیو میں نمو حاصل کی گئی ہے۔ محترم وزیر نے کہا کہ مالی برس 2022۔23 کی پہلی سہ ماہی کے لیے اوسط ماہانہ مجموعی جی ایس ٹی کلکشن گذشتہ مالی برس کی پہلی سہ ماہی کے 1.10 لاکھ کروڑ روپئے کے اوسط ماہانہ کلکشن کے مقابلے میں 37 فیصد کا اضافہ درج کرتے ہوئے 1.51 لاکھ کروڑ روپئے کے بقدر رہا۔
انہوں نے کہا کہ کچھ ریاستوں نے جی ایس ٹی معاوضے کی ادائیگی کو پانچ برس کی تبدیلی کی مدت میں توسیع کی درخواست کی ہے۔
وزیر موصوف نے مزید کہا کہ جی ایس ٹی (ریاستوں کو معاوضہ) ایکٹ 2017، کی دفعہ 7 کے مطابق، ریاستوں کو پانچ برس کی مدت کے لیے جی ایس ٹی (01.07.2017 سے نافذالعمل) کے نفاذ کی وجہ سے ہونے والے آمدنی کے نقصان کی بھرپائی کی ضرورت ہے۔ مدت کے دوران، ریاستوں کی آمدنی کو بنیادی سال کی آمدنی (2015-16) کے مقابلے میں سالانہ 14 فیصد کی شرح نمو پر تحفظ فراہم کیا جاتا ہے۔ اسی طرح، ریاستوں کو ان کی محفوظ آمدنی میں کسی بھی کمی کے لیے معاوضہ دیا جا رہا ہے۔ سال 2017-18 سے لے کر 2022-23 کے لیے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو واجب الادا اور جاری کیے گئے جی ایس ٹی معاوضے کی تفصیلات ضمیمہ کے مطابق ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:7791
(Release ID: 1842904)
Visitor Counter : 180