بجلی کی وزارت
ای ای ایس ایل نے ہندوستان بھر میں شہری بلدیاتی اداروں اور گرام پنچایتوں میں ایک اعشاریہ دو پانچ کروڑ ایل ای ڈی اسٹریٹ لائٹیں لگائیں
ایس ایل این پی سے سالانہ تقریباً آٹھ اعشاریہ پانچ بلین یونٹوں کی بچت ہوئی جو 6800 کروڑ روپے کے برابر ہے
Posted On:
19 JUL 2022 5:37PM by PIB Delhi
عزت مآب وزیر اعظم نے 5 جنوری 2015 کو نیشنل ایل ای ڈی پروگرام کا آغاز کیا جس کے تحت روایتی اسٹریٹ لائٹوں کی جگہ توانائی کی بچت والی ایل ای ڈی اسٹریٹ لائٹیں لگانے کے لئے اسٹریٹ لائٹ نیشنل پروگرام (ایس ایل این پی) وضع کیا گیا۔
توانائی کے مؤثر استعمال والی خدمات فراہم کرنے والے ادارے (ای ای ایس ایل) نے آج تک پورے ہندوستان میں شہری بلدیاتی اداروں اور گرام پنچایتوں میں 1.25 کروڑ ایل ای ڈی اسٹریٹ لائٹیں لگائی ہیں۔
اسٹریٹ لائٹ نیشنل پروگرام اُن ریاستوں/شہری بلدیاتی اداروں میں نافذ کیا جا رہا ہے جنہوں نے ای ای ایس ایل کے ساتھ نفاذ کے معاہدے کئے ہیں۔ فی الحال ای ای ا ایس ایل 23 ریاستوں اور 6 مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اسٹریٹ لائٹ نیشنل پروگرام کو عمل میں لا رہا ہے۔ ای ای ایس ایل نے تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو تجاویز پیش کردی ہیں۔ جب متعلقہ ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ انہیں منظور کرلیتی ہیں اور شہری بلدیاتی اداروں کے ساتھ معاہدے ہو جاتے ہیں تو ای ای ایس ایل والے اسٹریٹ لائٹس کی تبدیلی شروع کر دیتے ہیں۔
فی الحال 1,615 شہری بلدیاتی اداروں نے ای ای ا ایس ایل کے ساتھ ایس ایل این پی کے تحت روایتی اسٹریٹ لائٹوں کی جگہ ایل ای ڈی اسٹریٹ لائٹیں لگانے کے لئے معاہدہ کیا ہے۔
ایس ایل این پی سے اب تک سالانہ تقریباً 8.5 بلین یونٹوں کی بچت ہوئی جو 6800 کروڑ روپے کے برابر ہے۔
یہ معلومات بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
****
U.No:7771
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1842811)
Visitor Counter : 140