خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعتوں کی وزارت
ایف پی آئی سیکٹر میں روزگار
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
19 JUL 2022 1:11PM by PIB Delhi
خوراک کی ڈبہ بندی ملک میں زیادہ روزگار فراہم کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے۔خوراک کی ڈبہ بندی کے سیکٹر سمیت رجسٹر شدہ مینوفیکچرنگ سیکٹر کے اعداد وشمار اسٹیٹسٹگ اور پروگراموں کے نفاذ کی وزارت کے ذریعے صنعتوں کے سالانہ سروے (اے ایس آئی) کے وسیلے سے فراہم کئے جاتے ہیں۔ تازہ ترین اے ایس آئی 19-2018 کے مطابق خوراک کی ڈبہ بندی کے سیکٹر میں رجسٹر شدہ مینوفیکچرنگ سیکٹر میں ملازم کُل افراد کا 11.22 فیصد حصہ ہے۔ خوراک کی ڈبہ بندی کے سیکٹر کے رجسٹر شدہ ملازموں کی تفصیلات پچھلے تین سال کے دوران مندرجہ ذیل ہیں:
|
نمبر شمار
|
سال
|
ملازمت (لاکھوں میں)
|
|
1
|
2016-17
|
18.53
|
|
2
|
2017-18
|
19.33
|
|
3
|
2018-19
|
20.05
|
وسیلہ: صنعتوں کا سالانہ سروے 17-2016، 18-2017 اور 19-2018
مذکورہ معلومات خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعت کے مرکزی وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں پیش کیں۔
*****
U.No.7752
(ش ح – و ا - ر ا)
(ریلیز آئی ڈی: 1842655)
وزیٹر کاؤنٹر : 138