صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

مرکز نے ہندوستان کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں پر داخلے کے مقامات پر صحت اقدامات کا جائزہ لیا


ریاست، ہوائی اڈے اور بندرگاہ کے ہیلتھ افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ منکی پوکس بیماری کی بیرون ملک سے آمد کے خطرے کو کم سے کم کرنے کےلئے تمام بین الاقوامی مسافروں کی صحت کی سخت جانچ کو یقینی بنائیں

ریاستی انتظامیہ ، بیورو آف امیگریشن ، ائرپورٹ اور پورٹ ہیلتھ افسران کے مابین مؤثر تایل میل

Posted On: 18 JUL 2022 7:01PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں کے ذریعہ ہندوستان میں آنے والے بین الاقوامی مسافروں کی سخت صحت جانچ کے طور طریقوں اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔

میٹنگ میں  ائر پورٹ اور پورٹ ہیلتھ افسران اور صحت اور خاندانی بہبود کے ریجنل دفاتر کے ریجنل ڈائرکٹرز شریک ہوئے۔ ان لوگوں کو ہدایت دی گئی کہ ملک میں منکی پوکس بیماری کے خطرے کو کم سے کم کرنے کے لئے تمام بین الاقوامی مسافروں کی سخت صحت جانچ کریں۔

ان افسران کو صلاح دی گئی ہے اور دوبارہ سے انھیں متعلقہ اطلاعات فراہم کی گئیں کہ صحت اور خاندانی بہبود کے رہنما خطوط کے تحت منکی پوکس بیماری کا بندوبست کس طرح سے کرنا ہے۔

ان لوگوں کو یہ ہدایت بھی دی گئی کہ وہ دیگر متعلقہ ایجنسیوں مثلاً بین الاقوامی ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں پر امیگریشن کے ساتھ تال میل رکھیں، اسکریننگ کے طریقے کو مستحکم کریں اور اسپتالوں کی سہولت تیار رکھیں تاکہ ضرورت پڑنے پر الگ تھلگ کیا جاسکے۔

میٹنگ میں انٹرنیشنل ہیلتھ ڈویژن اور آفات کے بندوبست کے سیل کے افسران نے شرکت کی۔

****

 

U.No:7720

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1842565) Visitor Counter : 114