زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

ورلڈ فوڈ پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناب ڈیوڈ بیسلے نے مرکزی وزیر زراعت جناب تومر سے ملاقات کی


ورلڈ فوڈ پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے زراعت اور خوراک کے شعبے میں ہندوستان کے کام کی تعریف کی

Posted On: 18 JUL 2022 8:09PM by PIB Delhi

ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناب ڈیوڈ بیسلے نے آج نئی دہلی میں زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر سے ملاقات کی۔ میٹنگ کے دوران، مسٹر بیسلے نے زراعت اور خوراک کے شعبے میں ہندوستان کی کامیابیوں کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ ہندوستان ورلڈ فوڈ پروگرام کے ساتھ مل کر دنیا کو غذائی اجناس کی ہموار فراہمی کے لیے اپنا تعاون جاری رکھے گا۔

 

 

جناب بیسلے کی قیادت میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے جناب تومر نے کہا کہ ہندوستان اور ڈبلیو ایف پی 1968 سے زراعت کے شعبے میں مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ غذائی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند کی طرف سے کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے چلائی جا رہی مختلف اسکیموں کا حوالہ دیتے ہوئے جناب تومر نے کہا کہ ہمارے عوامی تقسیم کے نظام (پی ڈی ایس) کے ذریعے حکومت نے کووڈ عالمی وبا کے دوران ہندوستان کے 80 کروڑ لوگوں کو مفت اناج تقسیم کیا ہے۔ اپنی گھریلو ضروریات کو پورا کرنے کے علاوہ، جناب تومر نے کہا کہ ہندوستان نے بہت سے ممالک کو اناج فراہم کیا ہے، اس طرح ہندوستان کی قدیم روایت اور ’وسودھیو کٹمبکم‘ (دنیا ایک خاندان ہے) کی اہمیت کو برقرار رکھا ہے۔

 

 

جناب بیسلے نے ڈبلیو ایف پی اور زرعی ترقی اور غذائی تحفظ کے سلسلے میں ہندوستان کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا، ساتھ ہی ہندوستان کی ترقی کی تعریف کی اور کہا کہ وہ آئندہ امریکی کانگریس کے اجلاس کے دوران زراعت میں ہندوستان کی کامیابیوں کو اجاگر کریں گے۔ جناب تومر کی طرف سے یہ بتانے پر کہ اگلے سال جوار کا بین الاقوامی سال ہندوستان کی قیادت میں منایا جائے گا، جناب بیسلے نے غذائیت سے بھر پور اناج کے فروغ میں ڈبلیو ایف پی کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

                                               **************

 

ش ح۔ ف ش ع-م ف

U: 7724



(Release ID: 1842540) Visitor Counter : 124


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu